Main Menu

انقلابی نظريے پہ جماعت کی تعمير وقت کی ضرورت، جے کے پی اين پی اپنا تاريخی کردار ادا کرے گی، سعيد اقبال

Spread the love


يو اے ای(پونچھ ٹائمز) جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سينئر رہنما کامريڈ سعيد اقبال نے کہا ہے کہ انقلابی نظريے پہ جماعت کی تعمير وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی اپنا تاريخی اور انقلابی کردار ادا کرے گی۔ خطے ميں پاکستان اور ہندوستان نے مفاہمت سے رياستی عوام کو بے وقوف اور غلام بنا رکھا ہے مگر قابض قوتيں يہ بُھول رہی ہيں کہ قومی آزادی کو پس پشت ڈالنا کسی کے بھی بس ميں نہيں۔ تفصيلات کے مطابق کامريڈ سعيد اقبال کہ والدہ ماجدہ انتقال کر گی تھيں اور وہ اس سلسلے ميں امريکہ سے وطن جا رہے تھے۔


دبئ ائيرپورٹس سے جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی متحدہ عرب امارات کے کارکنوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ رياست جموں کشمير ميں تينوں منقسم حصوں ميں آزادی کے نام پر قابض قوتوں کے ايجنٹ عوام کو ورغلانے اور اپنا کاروبار کرنے ميں مصروف ہيں ۔ اب وقت ہے کہ عوام اپنی آنکھيں کھوليں۔ پاکستان نے بھی عملًا ہندوستان کے اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوۓ ہندوستان ہی کی طرح رياست جموں کشمير کو اپنے سياسی نقشے ميں شامل کر ليا ہے جو کہ رياستی عوام کی آنکھيں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی 1985 سے چيخ چيخ کر کہہ رہی ہے کہ دونوں ممالک قابض ہيں اور جو جسکا غلام ہے اُسی کے خلاف جدوجہد کرے۔ آج لاکھوں قربانياں اور دہائياں گزرنے کے بعد ہماری بات سچ نکلی مگر اب بھی اپنی قومی آزادی کے لئے اُٹھنے ميں دير کی گئ تو تاريخ معاف نہيں کرے گی۔ يو اے برانچ کے کارکنوں نے کامريڈ سعيد اقبال سےاُنکی والدہ کی وفات پر تعزيت کا اظہار کيا۔ کامريڈ سعيد کا مزيد کہنا تھا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی رياست جموں کشمير کی قومی آزادی اور سوشلسٹ سماج کے قيام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *