بیاد فہیم ممتاز شہید ؛ تحریر شمیم خان
نظریات میں کتنی کشش اور طاقت ہوتی کہ یہ ان لوگوں کو بھی اپنی طرف کھینچ لاتے ہیں جنھیں زندگی کی ہر آسائش میسر ہوتی ہے وہ چاہیں تو ایک آرام دہ زندگی کا لطف اٹھا سکتے ہیں لیکن ہم اپنے ارد گرد دیکھیں تو ایسے لوگ ضرور ملیں گے جو سب کچھ ہونے کے باوجود کٹھن راہوں کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر اپنی زندگیاں اسکے لیے وقف کر دیتے ہیں
فہیم ممتاز بھی ایک ایسا ہی نوجوان تھا ناز ونعم میں پل کر بڑا ہوا زندگی کی ہر اس آسائش کا مالک تھا جسکا ہمارے سماج کا کوئی بھی نوجوان خوائش کرے گا لیکن فہیم ممتاز نے بھی پرآسائش زندگی کی موجودگی میں آزادی اور انقلاب کی کٹھن راہوں کا انتخاب کیا اور پھر انھی راہوں پہ چلتے ہوئے ہم سب کو داغ مفارقت دے گیا
موت تو ایک اٹل حقیقت ہے اور ہم سب نے ایک دن مرنا ہے لیکن فہیم ممتاز نے سولہ سال ہر روز موت کا سامنا کیا اور موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جیا اور پھر ایک دن موت اس سے جیت گئی
انیس سو اکیانوے میں این ایس ایف کے اس وقت کے سیکریٹری جنرل فہیم اکرم کو شہید کیا گیا اسوقت فہیم ممتاز ڈگری کالج راولاکوٹ کا طالبعلم تھا اور این ایس ایف کا ایک متحرک کارکن تھا فہیم اکرم کی شہادت کے خلاف مظاہرے پر پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی فہیم ممتاز کے بازو پہ لگی جس سے شدید زخم آیا اور یہی زخم سولہ برس بعد انکی شہادت کا باعث بنا اس دوران انکا بازو زخم نہ بھرنے کے باعث کاٹا کیا ایک بازو کٹنے کے بعد بھی فہیم ممتاز حوصلے اور ہمت سے جیتا رہا لیکن اندر ہی اندر موت ہر لمحہ اسکے قریب آتی رہی پھر بھی اس نوجوان کا حوصلہ ہمیشہ بلند دیکھا جب کبھی ملا مسکراہٹ اس کے چہرے کا خاصہ رہی اسکی انکھوں کے بلند حوصلے اور اسکے چہرے کی مسکراہٹ اج برسوں بعد بھی میں بھول نہیں سکتا اج بھی دل و دماغ اسکی موت پہ یقین کرنے کو تیار نہیں ہوتے
آج سات اگست فہیم اکرم کا یوم شہادت تھا انکی یاد میں اج کے دن سوشل میڈیا گروپ دیسی ڈیرہ ٹرو وائس اف کشمیر اور فہیم ممتاز شہید سے منسوب والی بال کلب فہیم ممتاز والی بال کلب پاچھیوٹ کے زیر اہتمام انکے آبائی گاوں جھولہ ناڑا(پاچھیوٹ) میں ایک غیر روایتی انداز میں منائی گئی اس کے لیے فہیم ممتاز شہید کلب اور ٹوپہ ویلی کلب کے درمیان دوستانہ والی بال میچ کھلایا گیا جس میں ضلع ہونچھ اور سدھنوتی کے نامور والی کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہم اہل پاچھیوٹ ضلع سدھنوتی اور ضلع پونچھ کے طول و عرض سے انے والے کھلاڑیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے اس بزم میں شرکت کر کے فہیم ممتاز شہید کو خراج عقیدت پیش کیا لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت بے حد خوشی کاباعث ہے
ٹوپہ ویلی ویلی اسپورٹس اور فہیم ممتاز شہید کلب کو اس شاندار ایونٹ میں شرکت اور خوبصورت کھیل پر بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں
دیسی ڈیرہ ٹرو وائس اف کشمیر اور فہیم شہید کلب کو اس خوبصورت بزم کے انعقاد پر نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن اپکی شکر گزار ہے اپ نے شہید فہیم ممتاز کو اس خوبصورت انداز سے خراج عقیدت پیش کیا جو لوگ اس سارے عمل میں شریک رہے ان سب کی کاوشوں کو سلام ہو۔
Related News
میں نیشنل ازم پہ کاربند کیوں ہوں ؟ (تشدد و عدم تشدد ) تحریر مہر جان
Spread the love“مسلح جدوجہد دشمن کو زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے” (بابا مری) کبھی کبھی ایساRead More
عملی اور نظریاتی رجحان انسانی ارتقاء میں کتنا کارگر – کوہ زاد
Spread the loveانسان کا نظریاتی ہونا ایک بہت ہی عمدہ اور اعلی اور بہت ہیRead More