نام نہاد آزادی پسندوں کا دوہرا معيار گمراہ کُن ہے، تحرير: مرتضیٰ ماگرے
نام نہاد آزادی پسندوں نے آج پھر دہرا معیار دہرایا پورا سچ بولنے سے ڈرنے والوں نے قوم کو گمراہ کیا ۔
دہائیوں سے کشمیر بنے گا خود مختار ایسا بے ڈھنگا اور سازشی نعرہ لگاتے رھے یہ جانتے ہوئے بھی کہ کشمیر صرف ایک ریجن کا نام ھے پوری ریاست کشمیر ھے اور نہ ہی کشمیریت ہماری قومی پہچان ھے
ریاست کی بنیاد معائدہ امرتسر کو بدنام کر کے ریاست کا کیس خراب کرنے والوں کو تب ہوش آیا جب انڈیا نے 370 ختم کیا
یہ مسخرے 1954 سے 2019 تک سٹیٹ سبجکٹ رول کی ابجد سے واقف نہیں تھے اگر ان کو پتہ تھا کہ ایس ایس آر پوری ریاست کے لئے تھا تو پھر گلگت بلتستان میں ایس ایس آر کی بحالی کے لئے انہوں نے کبھی یوم سیاہ منایا اور نہ ہی یوم استحصال یہ سارے دن انڈیا کے خلاف منا کر پاکستان کو پویتر ثابت کرتے رھے
((((انڈیا نے 370 ختم کر کے یقینا ریاست جموں و کشمیر کے بارے اپنی بُری نیت ظاہر کی لیکن انڈیا سے پہلے یہ حرکت پاکستان کر چکا ھے اس لئے کالے دن صرف انڈیا کے خلاف منانے سے دنیا ہمیں آزادی پسند نہیں بلکہ پاکستان کا سہولت کار سمجھے گی احتجاج دونوں کے خلاف ہونا چاہئے ۔
ان کے اپنے اوپر ایکٹ 74 مسلط ھے مگر پھر بھی ان کے نعرے صرف انڈیا کے خلاف ہیں
دہائیوں سے ڈوگروں کو گالی دیتے رھے مگر اب ان کو ڈوگرہ ریاست بھی چاہئے اور ڈوگرہ رولز بھی جب ہم نے کہا ڈوگرہ ریاست کی بحالی ہی میں ہماری بقا ھے انہوں ہمیں انڈین ایجنٹ کہا آج یہ ایس ایس آر کی بحالی کے لئے مظاہرے کرتے ہیں تو ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں یہی بیانیہ جب ہم لے کر آئے تھے ہمیں انڈین ایجنٹ کا خطاب دینے والو بتاؤ تم نے اس بیانیے کی مخالفت کر کے کس کو خوش کیا تھا؟ تم بتاؤ گئے یا ہم بتلائیں کیا؟
قوم پرست آزادی پسند نوجوان نام نہاد قوم پرستوں کے ساتھ اپنا وقت مت ضائع کریں ان کو متحد کرنے کی کوشش میں اپنی انرجی مت ضائع کریں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے عہدوں کے لئے پارٹیاں تقسیم کی ہوئی ہیں یہ نظریاتی بنیاد پر کبھی تقسیم نہیں ہوئے ان سب کا نظریہ ایک ہی ھے جس پر یہ کام کر رھے ہیں ان کو قومی لیڈر اور ان کی پارٹیوں کو قومی پارٹیاں کہنا قوم کی توہین اور بیوقوفی ھے یہ بیچارے اپنے اپنے آبائی اضلاع میں کھڑے ہوکر خود ساختہ قومی لیڈر کہلاتے ہیں یقین کریں قوم ان کو جانتی پہچانتی بھی نہیں ھے اس لئے نوجوان حقیقی قومی بیانیے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوام کو بیانیے کے ساتھ جوڑیں ان قوم پرستوں کو جوڑنے کی چکر میں عوام سے فوکس ہٹ رہا ھے اور حقیقی قومی تحریک کو منظم کرنے میں دیر ہو رہی ھے جو گروہ آج تک قومی شعور نہ دے سکے وہ قوم کو آزادی کیا خاک لے کر دیں گے
قومی پرچم اور قومی تاریخ کو مسخ کر کے پاکستان کا دیا ہوا جھنڈا اٹھا کر محض دکھاوے کے نعرے مارنے والے کبھی آزادی کے خواہش مند تھے ہی نہیں اگر ہوتے تو ریاست جہاں سے ٹوٹی تھی وہیں سے جوڑنے کی تحریک چلاتے مگر انہوں نے کئ دہائیاں پاکستان کے بیانیے پر کام کیا ڈوگرے ظالم تھے ایسا جھوٹا بیانیہ پاکستان کا تھا نام نہاد قوم پرست اسی بیانیے پر کام کرتے رھے ان کے منشور اٹھا کر دیکھ لیں انہوں نے معائدہ امرتسر کو مسخ کیا ہوا اگر معائدہ امرتسر کی ان کے نزدیک اہمیت نہیں تو پھر یہ کون سی ریاست کی آزادی مانگ رھے ہیں قوم کو بتائیں
قوم کو قومی بیانیہ جوڑتا ھے جو عہدوں کے لئے پارٹیاں تقسیم کرتے آئے وہ کبھی بھی قوم کو نہیں جوڑ سکتے اس لئے نوجوان روائتی قوم پرست پارٹیوں کو بے نقاب کر کے حقیقی قومی ریاستی بیانیے پر جدوجہد کریں۔
Related News
میں نیشنل ازم پہ کاربند کیوں ہوں ؟ (تشدد و عدم تشدد ) تحریر مہر جان
Spread the love“مسلح جدوجہد دشمن کو زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے” (بابا مری) کبھی کبھی ایساRead More
عملی اور نظریاتی رجحان انسانی ارتقاء میں کتنا کارگر – کوہ زاد
Spread the loveانسان کا نظریاتی ہونا ایک بہت ہی عمدہ اور اعلی اور بہت ہیRead More