Main Menu

جہادِ کشمير گھناؤنا کردار، دقیانوسی نظریات ،مذہبی شدت پسندی کو دفن کیا جائے؛ خان ايم ايس

Spread the love

سن 1947 میں دینا میں 106 آزاد ممالک تھے آج 195 ممالک اپنا آزاد وجود رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے 73 سالوں میں 89 ممالک آزاد ہوئے ۔ہم خام خیالی کا شکار ہیں 84 مربع میل ایک علاقے کو آزادی نہیں دلاوا سکے۔، یم غیر حققیت پسندانہ سوچ و فکر کے ساتھ آج بھی غیر فطری خوابوں خیالوں اور نظریات کے ساتھ آج کی دینا میں عظمت اور شان کے ساتھ جینا چایتے ہیں۔ اگر ہندو کی مرمت سے کشمیر آزاد کروانا ہے تو کس نے ہم کو روکا ہے ، لیکن آج کی حقیقت یہ ہے کہ وہ ہندوستان ہمارے مقابلے میں ایک بڑی معاشی پاور بن چکا ہے اور دینا اس کے ساتھ کھڑی ہے ، اور تو اور آپ کئ قریبی مسلم ممالک انڈیا کے ہم نوا بن چکے ہیں اور ہمیں کوئی بھی سیریس نہیں لے رہا ، سارے معاشی ، سائنسی اور انسانی ترقی کے آشاریے یہی بتا رہے ہیں کہ انڈیا کی پرفارمنس ہم سے کہہں آگےہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم کنوئیں کے مینڈک کی سوچ سے باہر نکلیں ، صرف جہادی بھیج کے اور ہندو کی مرمت کا تجربہ مکمل ناکامی سے دوچار ہوا ہے اور ہماری اسٹبلشمنٹ کیلے وبال جان ثابت پوا ہے۔۔
اس پیارے وطن اور پیارے دیش کو عظیم بنانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ غیر فطری خوابوں خیالوں اور دقیانوسی نظریات ،مذہبی تشدد پسندی کو دفن کیا جائے اور عظیم انسانی اقدار ، امن ، خوشحالی ،ترقی علم ، برداشت ، اور سائنسی سوچ کو فروغ دیا جائے ۔ دوسرے ممالک خاص کر پڑوسیوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہترین تعلقات قائم کیے جایئں ،ان کی اندرونی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور مکمل طور پر عدم مداخلت کی پالیسی اپنائی جائے ، ریاست کی طرف سے جنگوازم کی پالیسوں کو مکمل ختم کیا جائے ،آج جو ملک کا ایک بدترین امیج دینا کے سامنے ہے وہ اسی طرح کی پالیسوں کا رزلٹ ہے ،آج ہندوستان تو دور کی بات ہے افغانی ہمیں شیطان کا پیروکار کہتا ہے کیونکہ ہم نے افغانستان کی تباہی اور بربادی میں پورا پورا کردار ادا کیا جو کہ اہک بھیانک کھیل تھا،پھر کشمیر میں جہادی تحریک شروع کر کے ایک گھنانا کردار ادا کیا جس میں ایک لاکھ لوگ جان کی قربانی پئش کر چکے ہیں لیکن رزلٹ زیرو ہے اس لیے کہ یہ طریقہ ہی غلط تھا ، غلط طریقے سے کیسے ہم کیسے عظیم مقاصد حاصل کر سکتے ہيں۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *