Main Menu

سدھنوتی: جموں کشمير لبريشن فرنٹ کا رياست کی خصوصی حثيت کے خاتمے و سيٹيٹ سيبجيکٹ کی بحالی بارے مظاہرہ

Spread the love
لبريشن فرنٹ کے کارکن گڑالہ ميں احتجاج کر رہے ہيں

سدھنوتی (پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک) پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع سُدھنوتی ميں جموں کشمير لبريشن فرنٹ (جے کے ایل ایف ) گڑالہ یونٹ کے زیر اہتمام آج بروز بُدھ بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو ریاست جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے بھارتی زير انتظام علاقوں کو ہندوستانی يونين ميں شامل کرنے کے خلاف اور گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی کے لیے گڑالہ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرين نے ہندوستانی اقدامات کی بھرپور الفاظ ميں مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ رياست جموں ناقابلِ تقسيم وحدت ہے اور اُسکی تقسيم کی ہر سازش کو ناکام بنايا جاۓ گا۔ مظاہرين نے مطالبہ کيا ہے کہ رياست جموں کشمير عالمی تسليم شُدہ مقبوضہ علاقہ ہے جسکا فيصلہ ہونا ابھی باقی ہے، اسليے پاکستان و ہندوستان اپنے توسيع پسندانہ عزائم سے باز آئيں اور رياست کا سٹيٹس بحال کرتے ہوۓ گلگت بلتستان ميں سٹيٹ سيبجيکٹ رُول کو بحال کيا جاۓ۔ تاکہ اقوامِ مُتحدہ کی قراردادوں کے مطابق رياستی عوام اپنے مستقبل کا خُود فيصلہ کر سکے۔

مظاہرے کے بعد جے کے ایل ایف گڑالہ یونٹ کے آفس کا افتتاح بھی کیا گیا۔

جے کے ايل ايف گڑالہ يونٹ کے دفتر کے بعد شُرکاء دُعا مانگ رہے ہيں۔





Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *