Main Menu

آزادکشمير بھر ميں احتجاجات، پاکستان کا جاری نقشہ ہندوستانی اقدامات کا تسلسل، رياستی تقسيم کی ہر سازش ناکام بنائينگے، پی اين اے

Spread the love
پی اين اے کا احتجاجی جلوس راولاکوٹ شہر سے گزر رہا ہے

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير: (پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک) پيپلز نيشنل الائنس کی مرکزی قیادت کے فيصلے کے مطابق پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے تمام ضلعی ہيڈکوارٹرز ميں آج بروز بُدھ پيپلز نيشنل الائنس کے زير اہتمام مظاہروں و احتجاجی پروگرامات کا انعقاد کيا گيا۔ مرکزی احتجاجی جلوس و پروگرام راولاکوٹ ميں منعقد ہوا۔ راولاکوٹ کے علاوہ باغ، ميرپور، پلندری، کوٹلی، نکيال، ڈيڈيال ، سُدھنوتی و ديگر مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کيا گيا۔ پيپلز نيشنل الائنس کے رہنماؤں و کارکنوں نے 5 اگست 2019 کے ہندوستانی اقدام کی شديد الفاظ ميں مزمت کرتے ہوۓ کہا کہ ہندوستان نے اپنے زير قبضہ علاقوں کو کُھلی انسانی جيل ميں تبديل کر کے جبر کی بنياد پر اسے يونين علاقے قرار ديا ہوا ہے اور اقوامِ عالم کی آنکھوں ميں دھول جھونکنے کے بھونڈی کوشش کر رہا ہے۔ رياست جموں کشمير کا مسہلہ مذہبی يا زمينی مسہلہ نہيں بلکہ رياست جموں کشمير کے کروڑوں عوام کی قومی آزادی کا مسہلہ ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہيں کہ رياست جموں کشمير کی تقسيم کی سازش پاکستان، ہندوستان ، چين اور عالمی سامراج کی ملی بھگت ہے۔ خصوصاً ہندوستان اور پاکستان رياستی تقسيم کی سازش ميں مکمل مفاہمت رکھتے ہيں اور رياستی عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششيں کر رہے ہيں۔ مظاہرين کا يہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ حاليہ نقشہ ہندوستانی اقدامات کا تسلسل ہے۔ يہ رياست جموں کشمير کے عوام کی ملکيت ہے کسی کے باپ کی جاگير نہيں کہ جسے جو جی ميں آۓ گا کرے گا اور عوام محض تماشا ديکھتے رہينگے۔ رياست جموں کشمير کی تقسيم کسی صورت قبول نہيں۔

ياد رہے پيپلز نيشنل الائنس نے ہندوستانی اقدامات اور پاکستان نے گٹھ جوڑ کے خلاف “رياست جموں کشمير چھوڑ دو “ تحريک کا آغاز کيا تھا۔ جسکے پہلے مرحلے پر تمام ضلعی ہيڈ کوارٹرز ميں احتجاجات کئے گۓ تھے اور پھر دوسرے مرحلے ميں 22 اکتوبر 2019 کو مظفرآباد مارچ يہ کہتے ہوۓ کيا تھا کہ سری نگر کی آزادی مظفرآباد اور گلگت کی آزادی سے مشروط ہے۔ اس مارچ پر پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کی انتظاميہ نے بدترين تشدد کيا تھا اور بہت سارے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ مظفرآباد پريس کلب ميں پی اين اے قائدين پر قاتلانہ حملہ بھی کيا گيا تھا۔ پی اين اے کا مرکزی مطالبہ يہ ہے کہ اگر پاکستان واقعی ہمارا وکيل ہے جيسے کہ وہ پچھلے تہتر سالوں اے کہہ رہا ہے تو اس صورت ميں اسے عملی مظاہرہ کرنا چاہيے۔ گلگت بلتستان اور آزادکشمير کو ملا کر ايک آئين ساز اسمبلی کا قيام عمل ميں لاکر اسے الگ رياست تسليم کرتے ہوۓ رياست جموں کشمير کی ايمبيسی اسلام آباد ميں کھول کر رياستی عوام کو خود اپنا مقدمہ دُنيا کے سامنے لڑنے کا موقع فراہم کرے۔ مزيد يہ کہ پاکستان اسے اپنے دوست ممالک سے بھی تسليم کرواتے ہوۓ حمائت کی کوشش کرے۔

پاکستانی اسٹيبلشمنٹ نے پی اين اے کی تحريک کو بڑی بے دردی سے کُچلنے کی کوشش کی اور يہ سلسلہ کسی نہ کسی صورت تاحال جاری ہے۔

پی اين اے کے چيئرمين ذوالفقار ايڈووکيٹ ميرپور ميں احتجاجی جلسے سے خطاب کر رہے ہيں

مظاہرين کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رياستی علاقوں کو اپنے ملک کا حصہ دکھاتے ہوۓ نقشہ جاری کر کے يہ ثابت کر ديا کہ وہ رياستی تقسيم ميں ہندوستان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ پيپلز نيشنل الائنس کے رئنماؤں نے کہا کہ جتنی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے مسہلہ نہېں ہے مگر ہم کسی قيمت پر رياست جموں کشمير کی تقسيم نہيں ہونے دينگے۔ ہماری جدوجہد پُرامن اور اپنی قومی آزادی کے لئے ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے عوام بھی ہماری طرح پس رہے ہيں۔ دونوں ممالک کا حکمران طبقہ ہمارے ساتھ ساتھ اپنے عوام کا بھی دشمن ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ يہ وقت اتحاد کا ہے لہذا ہر وہ شخص جو ايک باوقار زندگی کا خواہاں ہے اور اپنی رياست کی قومی آزادی کو عزت کی نگاہ سے ديکھتا ہے اُسے چاہيے کہ پېپلز نيشنل الائنس کا ساتھ دے کر رياست جموں کشمير کی وحدت کی بحالی کی جدوجہد کرے۔

پاکستان اور ہندوستان اور اُنکے آلہ کار مختلف ہتکھنڈوں سے عوامی اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرينگے مگر ہم نے يہ ثابت کرنا ہے رياستی عوام بے غيرت نہيں نہ ہی اُنکا ضمير خريدا جا سکتا ہے۔ پيپلز نيشنل الائنس کے چيئرمين کامريڈ ذوالفقار ايڈووکيٹ اور سيکرٹری جنرل لياقت حيات نے اتحاد و اتفاق برقرار رکھتے ہوۓ قابضين کی سازشوں کے مقابلے کا عنديہ ديا ہے اور کہا ہے کہ پيپلز نيشنل الائنس رياستی تقسيم کی ہر سازش کو بے نقاب کرتے ہوۓ قومی آزادی کی جدوجہد بھرپور طريقے سے جاری رکھے گا۔

راولاکوٹ ميں مظاہرين نے بھارت وزير اعظم نريندر مودی اور پاکستانی وزير اعظم عمران خان کے پُتلی بھی نظر آتش کئے ۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *