Main Menu

پاکستان ، ہندوستان ، چين و عالمی سامراج مل کر رياست جموں کشمير کی تقسيم چاہتے ہيں، کسی صورت قبول نہيں ، سردار انور

Spread the love

پونچھ ٹائمز

جموں کشمير لبريشن فرنٹ کے سياسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور ايڈووکيٹ اور معروف کاروباری شخصيت سردار ارشاد نے گزشتہ روز شارجہ کے مقامی ہوٹل ميں پريس بريفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ، ہندوستان ، چين و عالمی سامراج مل کر رياست جموں کشمير کی تقسيم چاہتے ہيں۔ رياست جموں کشمير کا انضمام و تقسيم کسی قيمت پر قبول نہيں ہے۔ قومی آزادی ہمارا حق ہے اور ہم اسے يقيناً حاصل کر کے رہيں گے۔ پريس بريفنگ ميں انہوں نے صحافيوں کو بتايا کہ يسين ملک کی زندگی شديد خطرات سے دو چار ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کی جانب سے قيد کئے گۓ تمام رياستی سياسی قيديوں کو فی الفور رہا کيا جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ رياست جموں کشمير کی تقسيم کے بارے ميں پاکستان ، ہندوستان، چين اور عالمی سامراج ايک ہی پيج پر ہيں اور يہ سارا کھيل پوری منصوبہ بندی کے ساتھ کھيلا جا رہا ہے۔ 370، 35A اور ايکٹ 74 دراصل رياست کی تقسيم کی راہ ہموار کرنا ہے۔ مسہلہ کشمير بارے پاک و ہند کے آپسيں معاہدات کو رياستی عوام نہيں مانتے۔

سردار انور ايڈووکيٹ پريس بريفنگ کے دوران

پاکستان اگر واقعی مخلص ہے تو آزادکشمیر و گلگت بلتستان کو ملا کر آئين ساز اسمبلی کا قيام عمل ميں لاۓ، اسلام آباد ميں رياست جموں کشمير کا سفارتخانہ کھولے تاکہ رياستی عوام خود اپنا مقدمہ لڑ سکيں۔ بریفنگ ميں يہ طے پايا گيا کہ رياست جموں کشمير کی وحدت کی بحالی اور قومی آزادی کی جدوجہد کو ہر صورت ہر قيمت جاری رکھيں گے۔

اس موقع پر کشمير جرنلسٹ فورم کے سينئر نائب صدر عابد چغتائ، چيئرمين مجلسِ عاملہ رضوان اشرف ، جموں کشمير جرنلسٹ فورم کے صدر راجہ اسد، جيو نيوز کے نمائندے سبط عارف اور راجہ عرفان بھی موجود تھے۔ سردار انور اور سردار ارشاد کا کہنا تھا کہ پاک و ہند کے حکمران خطے ميں بين الاقوامی سامراج کے نمائندے ہيں اُنکی وجہ سے رياست ہی غلام نہيں بلکہ اُنکے اپنے کروڑوں انسان محرومی و دہشتگردی کا شکار ہيں۔ انہوں نے کہا کہ رياست جموں کشمير کا مسہلہ سرحدی يا مذہبی تنازعہ نہيں بلکہ ہماری قومی آزادی کا مسہلہ ہے۔ہندوستانی اقدام اور پاکستانی حکمرانوں کی دوغلی پاليسی کی مزمت کرتے ہيں۔ مسہلہ کشمير کا حل عالمی امن کا ضامن ہے۔ رياست کو معاشی راہداری کی بنا پر تقسيم کرنے کی کوشش خطے کو نئ سامراجی جنگ کی لپيٹ ميں دھکيلے گی۔ پاک و ہند اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق افواج کے انخلاء کے پابند ہيں۔
پريس بريفنگ ميں صحافی تنظيموں کے نمائندے شامل ہيں

انہوں نے کہا کہ لبريشن فرنٹ کے چيئرمين يسين ملک کئ زندگی کو خطرات لاحق ہيں، اُن سميت بابا جان، افتخار کربلائ و ديگر تمام رياستی اسير ان کو فی الفور رہا کيا جاۓ۔ عابد چغتائ، راجہ اسد اور سبط عارف نے گفتگو کے دوران کہا کہ آزادی کشميری عوام کا حق ہے جو ہر صُورت انہيں ملنا چاہيے۔ سردار انور کا کہنا تھا کہ رياست جموں کشمير کی قومی آزادی پاکستان ہندوستان اور چين کے کروڑوں عوام کی بہتری و خوشحالی کا مسہلہ بھی ہے۔ مودی کشميری عوام کا ہی قاتل نہيں بلکہ ہند کئ اقليتوں کے لئے بھی ناسور بنتے ہوۓ ہندوستان کو فاشسٹ رياست بنا چُکا۔ اب پاکستان کی جانب سے بھی نۓ نقشے کی اشاعت دونوں ممالک کی مفاہمت پر مہر ہے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ رياست جموں کشمير کی تقسيم کی ہر سازش ناکام بنائينگے اور اُسکی وحدت کی بحالی اور قومی آزادی کے لئے ہر طرح جدوجہد جاری رکھيں گے ۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *