Main Menu

انڈیا کا قبضہ ، قبضہ ! پاکستان کا قبضہ ، آزادی ؟؟؟ یہ منافقت تو نہیں برداشت ہو گی۔۔۔ رابعہ رابی

Spread the love


ایہک طرف پاکستان یہ کہتا ہے کہ جموں کشمیر متنازع علاقہ ہے اور انڈیا نے جموں کشمیر کے عوام کی مرضی کے خلاف اس کو بھارت میں ضم کر کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے تو دوسری طرف وہی پاکستان کالے قانون نافذ کر کے آزادی پسندوں اور جہد کاروں کو سزائیں دیتا ہے، کبھی متنازعہ ریاست جموں کشمیر کے علاقے چین کو تحفوں میں دیتا ہے تو کبھی جموں کشمیر کے عوام کی مرضی کے خلاف پورے متنازعہ خطے کو اپنا حصہ بنا کر پیش کرتا ہے، کیا یہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں؟؟؟
کیا یہ کُھلی منافقت نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟
غاصب ریاست پاکستان دنیا کے سامنے جموں کشمیر کا بڑا بھائی اور خیر خواہ ہونے کا دعویٰ لیکن حقیقت میں جموں کشمیر پہ حملہ کر کہ اسے ٹکڑوں میں بکھیرنے والی، جموں کشمیر کا سودا کرنے والی، مفت میں وسائل لوٹ کر اپنی مظلوم عوام کو حرام کھلانے والی، اپنے اور جموں کشمیر کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنے والی عسکری سٹیٹ کی منافقت آج مکمل طور پہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔
جموں کشمیر کی عوام پاکستان اور بھارت کے اس اقدام کو مکمل طور پہ مسترد کرتی ہے وہ نہ تو پاکستان کا حصہ بننا چاہتی ہے اور نہ ہی انڈیا کا، دونوں نے مل کر جموں کشمیر کی عوام کو لوٹا دونوں نے مل کر ہمیں بانٹا، لیکن اب جموں کشمیر کے عوام کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ وہ وقت دور نہیں کہ جب جموں کشمیر کی تمام اکائیوں کے عوام اپنی قابض سامراجی قوتوں کے مدِ مقابل آئیں گے اور اپنی آزادی اپنے حقوق حاصل کر کے اس جبرو استحصال سے نجات حاصل کریں گے۔
پاکستان اور انڈیا کے اس گھٹیا اقدام، جموں کشمیر کے عوام کے حقوق کی پامالیوں کی مزاحمت اور اپنے حقوق اور آزادی کے حصول کے لیے پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے تمام آزادی پسند، جہد کار اور ترقی پسند 5 اگست 2020 کو پی۔این۔اے کے احتجاجی پروگرامات میں شرکت کو یقینی بنائیں جو راولاکوٹ، باغ، میرپور، کوٹلی، بھمبر، پلندری، راولپنڈی، منگ، ڈوڈیال، نکیال میں ہونگے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *