Main Menu

“آزاد کشمیر” کا معدوم ہوتا مخدوش وجود: صادق سُبحانی

Spread the love


خطہ “آزاد کشمیر” ساڑھے چار ہزار مربع میل علاقہ جو “آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر” کے زیرانتظام واحد چوراسی ہزار چار سو اکہتر مربع میل ریاست جموں کشمیر کا علاقہ ہے۔ جلد یا بدیر اسلام آباد اور پنڈی کی سرکاروں کے مستقبل کے ارادوں کے ہاتھوں شہید ہونے کی سعادت کے قریب تر ہے۔

ہندوستان کی طرف سے 5 اگست 2019 کے آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد سرکاران پاکستان سپریم کورٹ، چودھویں ترمیم ایکٹ 74, سینیٹ پاکستان کے مظفرآباد میں سیشن کرنے کی کوشش، کشمیر ہائی وے کے نام کی تبدیلی کی کوششوں کی روشنی میں لفظ کشمیر کے خاتمہ کی سرکار پاکستان کی مساعی سے لگتا ہے، سرکاران پاکستان کو لفظ کشمیر سے خاص بیماری لگ چکی ہے۔ اور پے درپے کوششیں کر رہی ہے کہ لفظ کشمیر کے خاتمہ سے اپنی سہل طبع کا انتظام کرے۔

“آزاد کشمیر” نامی خطہ کی کتنی زندگی باقی ہے۔ سرکاران پاکستان پر منحصر ہے۔ مگر قارئین سے فاروق حیدر وزیراعظم آزاد کشمیر کی وہ بات سچ ہونے کے قریب تر ہے کہ وہ اس خطہ کے آخری وزیراعظم ہوں گے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *