Main Menu

کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدر خالد پرویز بٹ کا فکر انگیز پیغام

Spread the love

زندگی کا طویل حصہ اپنے عوام کو شعوروآگہی دینے کے دوران اچھے اچھے دوستوں کو بھی گنوایا جو قوم سے مایوس ہو کر تحریک سے کنارہ کشی اختیار کر گئے ۔ لیکن آج بھی کشمیری قوم دنیا کی پسماندہ قوم ہے کیونکہ آزاد کشمیر میں اقتدار برادریوں کی اور پاکستان کی وفاقی حکومت کا محتاج ہے یہاں پر کبھی بھی صاف شفاف الیکشن نہیں ہوئے یہاں پر کامیاب امیدوار کو جب تک جی ایچ کیو سے کلین چٹ نہیں ملے گی کامیابی اس کا مقدر نہیں بن سکتی اس طرح اکثریتی برادری سے ایسے شخص کا چناؤ کیا جاتا ہے جو صرف پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی پالیسی کو فالو کرے اسے پاکستان میں مرکزی حکومت کے تابع مرکزی سیاسی جماعت کا ٹکٹ دیا جا تا ہے اور اسے جیتنے کے لئے مرکز سے گرانٹ دی جاتی ہے اس طرح وہ اپنے حلقے میں اپنی برادری کے کھڑپینچوں کے ذریعے ووٹوں کی خریدوفروخت کے مکروہ دھندے کے ذریعے جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اس طرح یہ بلی چوہے کا کھیل آزاد کشمیر میں کامیابی سے میں جاری ہے۔
آزاد کشمیر میں پچھلے تیس سال سے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی ایک وجہ ٹیلنٹ کا راستہ روکنا ہے کیونکہ اگر عوام باشعور ہو گئے تو اس سے بھی وفاق پاکستان کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا اس طرح وفاق آزاد کشمیر کو اپنی مرضی سے ہانکنے میں کئی مشکلات کا شکار ہو جائے گا اس طرح اپنوں کی ریشہ دوانیوں اور اپنے خیر خواہوں کی سازشوں کے باوجود میں سلام پیش کرتا ہوں ان تمام محب وطن جوانمردوں کو جو ان نامساعد حالات میں بھی سیسہ پلائی دیوار بن کر ان سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور انشاء آللہ اللہ ہمارا حامئ ومدگار ہے اپنوں اورغیر ملکی سازشوں کے باوجود ہم آزادی کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *