Main Menu

آزادکشمير: ایک ہی ماہ میں دوسری بار آٹے کی قيمتوں ميں اضافہ، عوامی حلقوں کا شديد ردِعمل

Spread the love

اٹھائيس نومبر کو جاری کئے گۓ نوٹيفکيشن کے مطابق سو روپے پر بيس کلو گرام آٹا مہنگا کر ديا گيا

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں ايک ہی ماہ ميں دو دفعہ آٹے کی قيمتوں ميں اضافہ کر ديا گيا۔ تفصيلات کے مطابق آزاد کشمير حکومت نے 5 نومبر کو ايک نوٹيفکيشن جاری گيا جس ميں آٹا مہنگا کيا گيا۔ اسی مہينے ميں دوبارہ 28 نومبر کو جاری کئے گۓ نوٹيفکيشن کے مطابق حکومت نے آٹا مزيد مہنگا کرتے ہوۓ سو روپے پر بيس کلو گرام آٹے کی قيمت بڑھا دی۔

عوامی حلقوں نے آٹے کی قيمتوں ميں مزيد اضافے پر شديد ردِ عمل کا اظہار کيا ہے اور اس حکومتی طرزِ عمل کو غریب سے روٹی چھیننے کی پالیسی قرار ديتے ہوۓ اُسکی شديد مذمت کی ہے۔ سوشل ميڈيا صارفين کا کہنا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کی غریب دشمن پالیسی کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔

ياد رہے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار، انتہائی متاثر ہو رہے ہیں اور محنت کش طبقہ سخت مشکلات سے دوچار ہيں۔ آزاد حکومت عوام کو کسی طرح کا کورونا پیکج دینے کی بجائے اشياۓ خورد و نوش مزيد مہنگا کر رہی ہے جو کہ غريب عوام کيليے کسی ایٹم بم سے کم نہيں ہے۔ ذرائع کے مطابق آزادکشمير ميں آٹے کا کوئ بحران نہيں ہے پھر بھی حکومت بغير کسی وجہ کے عوام پر مہنگائ کا ظلم ڈھاتی ہی جا رہی ہے۔

اس صورتحال سے عوامی حلقوں ميں شديد اضطراب پايا جاتا ہے اور اگر حکومتِ وقت نے اس مہنگائ کا ازالہ نہ کيا تو آزادکشمير بھر ميں مہنگائی مخالف احتجاجات ديکھنے کو مل سکتے ہيں۔ چونکہ کورونا حالات اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی قوتِ خريد پہلے ہی جواب دے چُکی ہے اور اوپر سے مزيد مہنگائ عوام کی کمر توڑ رہی ہے۔ سوشل ميڈيا صارفين موجودہ حکومت کو ناکام قرار دے رہے ہيں۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *