Main Menu

برّصغیر کی پہلی قانونی ساز اسمبلی(پرجھا سبھا آف جموں کشمير) اور ووٹ کاحق، تحرير: سردار محمد رقیب ایڈووکیٹ ہائیکورٹ

Spread the love

پسِ منظر :

فرنچائز کميٹی:

گلانسی کمیشن کی سفارشات اور ریاستی عوام کے مطالبہ کے پیش نظر مہاراجہ ہری سنگھ نے ریاست میں قانون ساز اسمبلی کے قیام کیلئے ضروری امور کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرنے کیلئے ۳۱ مئی کو درج ذیل اشخاص پر مشتمل ایک کمیٹی مقرر کی-

نمبر 1: چیف جسٹس سر برجور دلال صدر
نمبر 2: مسٹر ایل ڈبلیو جارڈین نائب صدر
نمبر 3: خان بہادر عبدالقیوم رکن
نمبر 4: ٹھاکر کرتار سنگھ رکن
نمبر 5: رام ناتھ شرما سیکرٹری

چوبيس مارچ 1933 کو مسٹر آئی یو ایلیٹ اور ہیرا نند رینہ نے بالترتیب مسٹر جارڈن اور رام ناتھ شرما کی جگہ لے لی-

فرنچائز کمیٹی نے 20 جنوری 1934 کو اپنی سفارشات مہاراجہ ہری سنگھ کو پیش کیں اور حسب ذیل شرائط کے حامل اشخاص کو حق رائے دہی کے اہل قرار دیا۔

ذیلدار، سفید پوش ، نمبردار، امام مسجد، مفتی، ہندومنادر کے اوہشٹا، گردواروں کے گرنتھی، عیسائی پادری ، خطاب یافتہ ، ملازم، پنشن یافتہ، سرکاری افسر، وکیل، حکیم /وید، مدرس، ڈاکٹر، مڈل یا اس کے مساوی تعلیم یافتہ، ۲۰ روپیہ سالانہ لگان دینے والا ، کم سے کم سالانہ ۶۰۰ روپیے غیر منقولہ جائیداد رکھنے والے بکروالوں کے علاوہ کم از کم ۲۰ روپیے کاہ چرائی ادا کرنے والا، معافی دار گزارہ خوار عمر کی حد پچیس سال مقرر کی گئی۔

اسمبلی کے امیدوار کیلئے حب ذیل شرائط رکھی گئیں:

نمبر 1: پچيس سال سے کم عمر کا نہ ہو۔
نمبر 2: اردو زبان پڑھ اور لکھ سکتا ہو۔

دیوالیے ، عورتیں اور کسی فوجداری عدالت سے چھ ماہ سے زائد سزا پانے والے، اختتام سزا سے ۵ سال تک اسمبلی ممبر منتخب نہیں ہو سکتے تھے۔ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق مجوزہ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد ۷۵ رکھی گئی انیں منتخب ارکان ۳۳, نامزد ۱۶ سٹیٹ کونسلرز ۱۶ سرکاری ممبر ۱۲ مختلیف فرقوں کی نمائندگی حسب ذیل رکھی گئی۔

مسلم :
منتخب ممبران ۲۱, نامزد ممبران ۶,سٹیٹ کونسلرز ۵,سرکاری ممبر۲ کل تعداد ۳۴

ہندو:
منتخب ممبران ۱۰, نامزد ممبران ۵, سٹیٹ کونسلرز ۵ سرکاری ممبر ۱۰ کل تعداد ۳۵

سکھ:
منتخب ممبران ۲ نامزد ممبران ۱ سٹیٹ کونسلرز ۱ کل تعداد ۴.

بدھ:
نامزد ممبران ۲ کل تعداد ۲۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *