راولاکوٹ : آزادی پسندوں پر حملے کی بھرپور مذمت، رياستی آشيرباد سے عوام کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، آزادی پسند متحد ہوں ، حبيب الرحمٰن
باغ(پونچھ ٹائمز) جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان اور سينئر رہنما حبيب الرحمٰن ايڈووکيٹ نے آج راولاکوٹ ميں دورانِ ريلی آزادی پسندوں پر ہونيوالے حملے کی پُرزور الفاظ ميں مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ يہ رياستی آشير باد سے عوام کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی ميں بھی بے توقير اقتدار کی ہوس ميں اور اپنی قيمت لگوانے کے لئے يہ نام نہاد ليڈر آزادی پسندوں کے خلاف اسی طرح کے حربے استعمال کر کے اپنا اُلو سيدھا کرتے رہے ہيں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو اب سمجھ لینا چاہيے کہ سری نگر پہ جھنڈے گاڑ کر جنت کے ٹکٹ بانٹنے والے اپنی جيبيں غريب عوام کے لہو و عزتوں کو بيچ کر بھر چُکے ہېں اور اب نام نہاد آزاد کشمير اور گلگت بلتستان ميں اپنے آقاؤں کے سامنے اپنی قيمت بڑھانے کے لئے اسطرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہيں۔ آزادی پسندوں کو حالات کی نزاکت کا ادراک کرتے ہوۓ متحد ہونا چاہيے ، يہی وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اب سمجھدار ہو چُکے ہيں اور رياست کے اس گھناونے کاروبار کو سمجھتے ہيں۔ اب کسی صورت عوام کو بے وقوف بنا کر ان بے توقير حکمرانوں اور انکے آقاؤں کی چاکری کے لئے عوام کو يرغمال نہيں ہونے ديا جاۓ گا۔ انہوں نے مطالبہ کيا ہے کہ اس واقعے کی فورا جانچ کرتے ہوۓ اسکے پيچھے اصل محرک آزادی پسندوں کے خلاف سازشی کرداروں کو بے نقاب کيا جاۓ اور اپنے گماشتوں کو لگام دی جاۓ ورنہ حکومت نتائج کی ذمہ دار ہو گی۔ انہوں نے مزيد کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی رياستی سازشوں، بربريت اور معصوم عوام کی زندگيوں پر ہونيوالے رياستی کاروبار کو بے نقاب کرتے ہوۓ قومی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More