Main Menu

باغ: ملکيتی اراضی سے سڑک گزارنے کا ورک آرڈر جاری، لوکل گورنمنٹ نے پيل سيری کے دو گروپوں ميں تصادم کے حالات پيدا کر ديے

Spread the love

باغ ( پونچھ ٹائمز) محکمہ لوکل گورنمنٹ نے لنک روڈ پیل سیری یونین کونسل ملوٹ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے حالات پیدا کر دیے محکمہ لوکل گورنمنٹ نے یاسین احمد خان کی ملکیتی اراضی سے سڑک گزارنے کا ورک آرڈر جاری کر دیا۔یاسین احمد خان ساکن پیل سیری نے عدالت سیول جج میں اس حوالے سے مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ دھیرکوٹ عدالت کے واضع احکامات کے باوجود غریب شخص کی ملکیت آرازی سے سڑک گزارنے کے بضد ہیں۔اور محمد شہزاد ولد محمد شریف ساکن مندری چناٹ کو سکیم کوڈ نمبر 110BG19-0165مالیت 96 ہزار روپے لنک روڈ پیل سیری کے لیے جاری کردیا۔ جس کے باعث تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ھے قبل ازیں بھی سیری مندری کے با اثر خاندان کی غریب شخص کی آرازی ہتھانے کے کوشش کی گئی اور تشدد کیا گیا۔راجہ شہزاد عرف کالا اور دیگر نے سیاسی اثر وسوخ کی بنیاد پر جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ اور اس حوالے سے محمد شہزاد محمد معروف, ماجد ماروف,ارشد نذیر اور دیگر جن کو مسلم کانفرنس غربی باغ کی آشیرباد حاصل ہے سرےعام غریب شخص کا جینا دوبھر کر رکھا ہے مسلم کانفرنس غربی باغ نے آئندہ الیکشن میں اپنی راہ ہموار کرنے کےلئے کاروائياں شروع کر دی ہیں۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *