گولہ اس آر گرے يا اُس پار، مرتا رياستی شہری ہی ہے، مظفرآباد اور سری نگر ميں بيٹھے حکمران کُرسی کے لئے موت بانٹ رہے ہيں، وقت سب سے حساب لے گا، عمران شان
راولاکوٹ (ويب مانيٹرنگ) جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی جنرل سيکرٹری عمران شان نے کہا ہے کہ گولہ اس آر گرے يا اُس پار، مرتا رياستی شہری ہی ہے، وقت پاک و ہند سے حساب لے گا ۔ انہوں نے شديد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ سوشل ميڈيا پر جاری اپنے بيان ميں کہا ہے کہ کاسلام اباد دہلی والو! جتنا ھوسکے مزید مارو لیکن یاد رکھنا اس دنیا میں ہی سب حساب دینے پڑھتے ھیں۔ انہوں نے کہا کہ مظفراباد کے تخت طاوس ۔پہ بیٹھے بے شرمو ۔اور سری نگر کے تخت کے بے غیرت حکمرانو تم نے دونوں طرف صرف ایک ایک گاڑی اور کوٹھی کیلے اتنے سستے میں اس قوم کو مروایا ہے۔ یاد رکھنا تمارا حساب دہلی اسلام اباد کے شہشناوں طاقت کے بد مست ہاتھیوں سے زیادہ بے رحمانہ ھوگا۔ ابھی وقت تمارا چونکہ ابھی ھم ریوڑ ھیں ھجوم ھیں قوم نہیں۔ مار لو اور مار لو ۔۔۔لیکن یاد رکھنا کے وقت بدلے گا یہ نسل ناں تو اگلی نسل منظم قوم بنے گی اور ایک ایک لاش ایک ایک زخم کا حساب لے گی ۔۔۔تب تک خوب مارو چونکہ تم بہت طاقتور ھو ۔۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More