بلدیہ ملازمین کی احتجاجی تحریک اور مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی
باغ (ويب ڈيسک ) جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ کے ضلعی صدر عمر حیات نے کہا ہے کہ پاکستانی زير انتظام کشمير کی نام نہاد آزاد حکومت بلدیہ کے ملازمین کے جائز مطالبات کو فی الفور منظور کرتے ہوۓ نوٹیفکیشن جاری کرۓ،سرکاری ملازمین کے ساتھ استحصالی رویے قابلِ مزمت ہیں۔ وزیروں مشیروں کی عیاشیوں میں اضافہ لیکن ملازمین کے ساتھ ہر طرف نا انصافی کبھی ینگ ڈاکٹرز کو کبھی ایپکا کے ملازمین کو تو کبھی بلدیہ کے ملازمین کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کرتی ہے،ریاست ان ملازمین کو بنیادی حقوق دینے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے بجاۓ ان پر ریاستی تشدد کرتی ہے جیسے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ مظفرآباد میں ہوا۔
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ کے ضلعی اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کیا،انھوں نے مزید کہا کہ مروجہ نظام محنت کش عوام کو بنیادی سہولتیں باہم پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ اس استحصالی نظام کے خلاف عوام کو منظم ہونا ہو گا۔
انقلاب رياست جموں کشمير کے عوام کی ميراث ہے، اُٹھو تم سب جو غلام نہيں ہو گے!!
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More