Main Menu

کالا باغ ڈيم تو بنا نہ سکے مگر ہم سے ہمارا پرانا شہر چھين ليا گيا، جو ہے وہ اب پانی پہ تير رہا ہے، واپڈا نے کوئ بھی وعدہ پورا نہيں کيا، بجلی مہنگی اور تاحال غائب ، ہمايوں پاشا

Spread the love


ميرپور (ويب ڈيسک ) معروف سوشل ايکٹويسٹ ہمايوں پاشا نے کہا ہے کہ سب سے پہلے میرپور سب سے پہلے میری دھرتی ماں اسکے بعد دیگر اوٹ پٹانگ ۔ میں میرپور اور میرپوریوں کے مفادات کو اول و آخر گرادنتا ہوں ۔ میں میرپور کی مقدس خاک کا بیٹا ہوں اور میری رگوں میں میرپور کا خون دوڑ رھا ہے ۔ میرپور کیلئے میری جان میرا خون حاضر ہے۔ سوشل ميڈيا پر ہمايوں پاشا کی جانب سے جاری تفصيلات ميں کہا گیا ہے کہ ہم سے ہمارا پرانا میرپور شہر اور سینکڑوں دیہات چھین کر صفعہ ہستی سے مٹا دیے گے اور ہم سے empty promises کر کے ہمیں تباہ و برباد کیا گیا ۔ غیر ملکی کمپنی واپڈا نے میرپوریوں سے کیے گئے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ ڈیم کی وجہ سے وہ یہاں سے کھربوں روپے کماتے ہیں لیکن میرپور کی ڈویلپمنٹ میں ایک دھیلہ بھی لگاتے ہوئے انہیں موت پڑتی ہے ۔

آج بھی 15 سال کے بعد ہریام پل نامکمل ہے اور منگلا روڈ نہر کے کنارے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جوں کی توں پڑی ہے ۔ ہمیں سب سے مہنگی بجلی دی جاتی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی کمال بے شرمی اور بیغرتی سے کی جاتی ہے اور یہ وہ سفید ہاتھی واپڈہ ہے جس نے ڈیم بناتے وقت ہم سے وعدہ کیا تھا کہ ہمارے آنسووں کی قیمت بھی ادا کی جائے گی ۔ ڈیم کی اپ ریزنگ کی وجہ سے میرپور اب پانی پر تیر رھا ہے اور ہم میرپوری کسی بھی وقت ان غیرملکیوں کیلئے ایکبار پھر صفعہ ہستی سے مٹ جائیں گے ۔

واپڈہ کے ٹاوٹ ذرا یہ بتائیں کہ واپڈہ نے میرپور کیلئے کیا کیا ہے ۔ کچھ بدمعاش کہتے ہیں کہ اس ڈیم کی وجہ سے ہم انگلینڈ گئے تھے انکے لیے عرض ہیکہ ہم ڈیم بننے سے پہلے بھی انگلینڈ میں تھے اور ڈیم بننے کے بعد بھی ہم اپنے خرچے اور اپنی کوششوں سے اپنے survival کیلئے دیوانہ وار بھاگے تھے ورنہ ان غیر ملکیوں نے تو ہمیں بھوکا مار دینا تھا
یاد رھے منگلا ڈیم میرپور اور ریاست جموں کشمیر کے متنازعہ علاقے میں بنایا گیا اور یہ علاقہ بین القوامی قوانین کے تحت ابھی تک کسی ملک کا آئینی اور قانونی حصہ نہیں ہے ۔ جس نے بھی ڈیم بنانا تھا اسے منگلا کے ہمارے علاقے سے اس پار بنانا چاھیے تھا ۔ کالا یا چٹا باغ تو بنا نہیں سکے لیکن ہمارے علاقے میں بندوقیں لیکر آ گئے اور ہمیں فتح کر لیا ۔
میرپور زندہ و پائندہ باد






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *