Main Menu

نکيال: پانی کے مسائل ، عوام اور خواتین کے استحصال اور حکومتی نااہلی کے خلاف سماج بدلو تحریک نکیال کا احتجاج کا اعلان

Spread the love

نکيال کی خواتين دو ميل دُور سے پانی سروں پہ اُٹھا کے لا رہی ہيں۔

نکیال (ويب ڈيسک ) سماج بدلو تحریک نکیال کی ذیلی پیر کلنجر کمیٹی کے زیر اہتمام 7 ویں روز بھی پانی کی قلت، پانی کے مسائل اور پانی کی کمیابی پر عوام علاقہ بلخصوص خواتین کو درپیش مسائل اور خواتین کے استحصال کے خلاف “خواتین کے سروں سے پانی کے گھڑے اتارو مہم “کا سلسلہ جاری۔سوشل میڈیا پر خواتین کی پانی کے مٹکے اٹھائے اور پانی کی عدم فراہمی پر اداروں و حکومتوں کے خلاف عوامی ردعمل کی پوسٹ و تصاویر وائرل ۔ سوشل ميڈيا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار سماج بدلو تحریک و پیر کلنجر کمیٹی کے شعبہ نشر و اشاعت کے ذمہ داران نے مقامی و عوامی اور تحریکی وفود سے مہم کے دوران کیا ۔ 1947 سے اب تک نکیال اور بلخصوص پیر کلنجر ریجن کی خواتین کے سروں سے گلوبل ویلیج دور میں بھی پانی کے منوں بھاری مٹکے اتر نہ سکے ،جو تعمیر و ترقی اور گڈ گورننس کی دعوے دار حکومتوں اور نمائندوں کے منہ پر طمانچہ اور ان کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ۔نکیال میں تعمیر و ترقی کے علم برداروں اور فاتح نکیال کے دعوے داروں کے دعوے،اعلانات ہوائی اور جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔آج بھی صبح ،دوپہر اور شام کو خواتین ،بچے اور نوجوان پانی کے حصول کے لئے کئی کلو میٹر پیدل سروں پر پانی اٹھا کر لاتے ہیں ۔نصف صدی سے حکمران عوام سے ووٹ تو لے رہے ہیں لیکن عوام کو بنیادی و ضروری سہولیات فراہم نہیں کر رہے۔عوام علاقہ نکیال اور خواتین کا روائیتی سیاسی ،موجودہ و سابقہ حکومتی نمائندوں پر عدم اطمینان ۔آئندہ ووٹ نہ دینے کا فیصلہ۔سماج بدلو تحریک کی حالیہ رواں مہم پر عوام علاقہ اور خواتین کا اظہار تشکر۔ سماج بدلو تحریک نکیال پیر کلنجر کمیٹی کا آئندہ ہفتہ کو احتجاج کا اعلان۔ریاست ہمارے ساتھ سوتیلی ماں سا سلوک کر رہی ہے ۔کیا ہم اس ریاست کے شہری ہیں ،پینے کے صاف پانی اور عام پانی کی آسان و ضروری فراہمی ہمارا صرف مطالبہ ہی نہیں بلکہ آئینی و قانونی حق بھی ہے ۔نکیال بازار میں پانی نایاب ہو گیا۔ایک دس کلو کا گیلن پچاس روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔پانی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سماج بدلو تحریک نے پانی کے مسلہ پر خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *