نکيال : سماج بدلو تحريک کی جانب سے عورتوں کے سروں سے گھڑے اتار مہم کا آغاز
نکيال (ويب ڈيسک) پاکستانی زير انتظام کشمير کے علاقے نکيال ميں سماج بدلو تحريک کے زير اہتمام عورتوں کے سروں سے گھڑے اتارو مہم کا آغاز۔ مہم بنيادی سوالات جيسے کہ “ نکیال کی عورتوں کے سروں سے منوں بھاری پانی کے گھڑے(گڈوے) کب اتریں گے “ جيسے سوالات پر مبنی ہے اور اسکا مقصد علاقے کی عورتوں کے حقوق کی بات کرنا ہے۔سوشل ميڈيا رپورٹس کے مطابق مذکورہ مہم کا پرچار کرنے والے افراد کی جانب سے سوشل ميڈيا پر غصے کا اظہار کيا جا رہا ہے۔ سماج بدلو تحريک نکيال سماج کی تبديلی کے زير کام کر رہی ہے۔ سوشل ميڈيا پر انکی جانب سے ايک تحرير يہ بھی ملی کہ “ نام نہاد عوام دشمن و عورت دشمن استحصال مافیا ریاستی،حکومتی و روائیتی سیاسی ٹولہ سے نکیال کی استحصال زدہ ،ستم رسیدہ عورتوں کا سوال”۔
حکومتوں /حکمرانوں شرم کرو ،حیا کرو
اگر شرم نہیں تو چلو بھر پانی سے ڈوب مرو
چہرے نہیں سماج بدلو، کل نہیں ،آج بدلو
يہ سب نعرے سماج بدلو تحریک نکیال کے بنيادی نعرے ہيں جو اُنکے مقصد کے عماز ہيں۔ اسی تحريک کے زير سايہ عورتوں کے سروں سے پانی کے گھڑے اتار مہم کا آغاز کيا گيا ہے۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More