Main Menu

Rizwan Ashraf

 

باغ: ملازمين محکمہِ صحت کی جُزوی ہڑتال آج 13 ويں روز بھی جاری، قيادت سے مکمل کام چھوڑ ہڑتال کا مطالبہ

حکومت سے بھيک نہيں اپنا حق مانگ رہے ہيں، ايک ماہ سیاه پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا، گزشتہ ١٢ روز سے ہم روزانہ دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال پر ہیں لیکن حکومت کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی، مقررين پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن کے زیراہتمام محکمہ صحت عامہ باغ کی پورے آزاد کشمیر کی طرح آج 13 ويں روز بھی 2 گھنٹے کی جُزوی ہڑتال جاری رہی اور احتجاجی پروگرام کا انعقاد کيا گيا۔ آج کےاحتجاجی پروگرام کی صدارت ایRead More


سابق صدارتی کوآرڈينيٹر براۓ گلف سردار صابر حسين امارات ميں انتقال کر گۓ

دوست ہی ميرا سرمايہ تھے، آج دل مزيد ٹوٹ گيا، اللہ پاک سردار صابر حسين کو جنت الفردوس ميں مقام عطا فرماۓ، سردار انور ايڈووکيٹ پونچھ ٹائمز سابق صدارتی کوآرڈينيٹر اور معروف بزنس مین سردار صابر حسین آج صبح متحدہ عرب امارات کی رياست عجمان کے ايک شيخ خليفہ ہسپتال ميں انتقال کر گۓ۔ تفصيلات کے مطابق سردار صابر حسين گزشتہ ايک ماہ سے زائد دنوں سے عجمان کے ہسپتال ميں زير علاج تھے۔ سردار صابر حسين کو کورونا وائرس نے آ گھيرا تھا اور گردوں کا ڈاہليسس بھی چلRead More


رياستی بربريت يا بے بسی؟ سانحہ کوہستان کے شہداء 9 سال گزرنے کے بعد بھی انصاف سے محروم

پونچھ ٹائمز رپورٹ پرسوں 28 فروری 2021 تھا اور 28 فروری 2012 کو يعنی آج سے 9 سال پہلے گلگت بلتستان کی شاہراہ قراقرم پر 3 بچوں سميت 18 شیعہ مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد بہیمانہ انداز میں ہاتھ پیر باندھ کر شہید کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کی تفصیلات کچھ يوں ہيں کہ راولپنڈی سے گلگت بلتستان ايک ساتھ جانے والی 4 بسوں کو کوہستان کے سُنی اکثريتی علاقے ہربن داس کے مقام پر ہر بن نالے کے قريب سکیورٹی فورسز کی وردیوں میںRead More


باغ: محمکہ صحت کے ملازمين کی جُزوی ہڑتال آج 12 ويں روز بھی جاری، مطالبات کی فی الفور منظوری کا مطالبہ

رِسک الاؤنس ہمارا بنيادی حق ، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت ميں 5 مارچ سے مکمل ہڑتال ہو گی، مقررين کا خطاب پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن کے زیراہتمام محکمہ صحت عامہ باغ کی پورے آزاد کشمیر کی طرح آج 12 ويں روز بھی 2 گھنٹے کی جُزوی ہڑتال جاری رہی اور احتجاجی پروگرام کا انعقاد کيا گيا۔ آج کےاحتجاجی پروگرام کی صدارت چیئرمین ہیلتھ ايمپلائز فیڈریشن باغ سید انیس گردیزی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سرجن ڈاکٹر اکرم منہاس تھےRead More


جموں کشمير اين ايس ايف کی کال پر تنوير احمد کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع

مظاہرين اس گرفتاری کو غير قانونی قرار ديتے ہوۓ تنویر احمد کی فوری رہائ کا مطالبہ کر رہے ہيں پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے جسے عام طور پر آزاد کشمير کہا جاتا ہے ميں آزادی پسند طلباء تنظيم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں تنویر احمد کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر ديا گيا ہے۔ گزشتہ روز آزادکشمير کے مختلف شہروں اور علاقوں ميں تنوير احمد کی غير قانونی گرفتاری اور اُسے تاحال پابندِRead More


ہجيرہ: عوامی حقوق کی جدوجہد جُرم ٹھہرا، پوليس گردی کے نتيجے ميں 3 گرفتار ، درجنوں زخمی، عوام ميں شديد غم و غصہ

انتظاميہ کی بدمعاشی کے خلاف ریولوشنری یوتھ مومنٹ کا ٹانڈہ ميں دھرنا جاری ، سوشل ميڈيا صارفين بھی شديد برہم پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے گھمیر ہجیرہ ميں عوامی حقوق کی جدوجہد کرنے پر بدترین پولیس گردی ، درجنوں زخمی جبکہ یاسر ارشاد سمیت 3 افراد گرفتار کر لئے گۓ۔ تفصيلات کے مطابق گھمبیر ریولوشنیری موومنٹ کی کال پہ ٹانڈا بازار میں عوامی محرومیوں کے خلاف ہڑتال کی گئی تھی جس ميں پرامن شرکاء اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے سرپائے احتجاج تھے ۔ عينی شاہدينRead More


کاشان مسعود: بڑے عہد کا چھوٹا آدمی ؛ تحرير: قمر عزيز

کاشان مسعود اپنے عہد کا ایک بڑا نام جو شہرت کی بلندیوں سے ہوتا ہوا سرمائے تلے دب گیا۔ کاشان مسعود اپنے شعوری عہد میں نوجوانوں کو درس دیا کرتا تھا کہ غیر ملکی کٹھ پتلیاں اس سماج کے لیے زہر ہیں سرمایہ دار اس خطے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے سرمائے کی بنیاد پہ سروں کی قیمتیں لگائی جاتی ہیں ۔ سرمایہ عزت نفس خوداری خرید لیتا ہے مظفرآباد بیٹھا ٹولہ اسلام آباد کا بوٹ پالشی ہے ۔ ہندوستان پاکستان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیںRead More


ايجنٹ ہی ايجنٹ مگر ایک سوال ؛ تحرير : ہاشم قريشی

تنویر احمد اگست 2020 سے جیل میں ہے۔ اُن کا گناہ کیا ہے؟ پاکستانی آئین کے مطابق ” آزاد کشمیر ” پاکستان کا حصہ نہیں ہے؟ اگر پاکستان کا جھنڈا انھوں نے اتارا تو قانون میں اسکے بارے میں لکھا ہوگا کہ اس کو کیسے نمٹا جائے؟ مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ نام نہاد عدالتیں بھی نام نہاد آزادکشمیر کی طرح ہی “آزاد ” ہے ؟مگر مگر مگر اور مگر ؟ مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی ہے کہ سرکاری لبریشن فرنٹ اور فرنٹ کے دوسرے گروپ بجائےRead More


باغ: محمکہ صحت کے ملازمين کی جُزوی ہڑتال آج 11 ويں روز بھی جاری، حُکام سے مطالبات کی فی الفور منظوری کا مطالبہ

رِسک الاؤنس ہمارا بنيادی حق ، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت ميں 5 مارچ سے مکمل ہڑتال ہو گی، مقررين کا خطاب پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن کے زیراہتمام محکمہ صحت عامہ باغ کی پورے آزاد کشمیر کی طرح گیارہ روز بھی 2 گھنٹے کی جُزوی ہڑتال آج بھی جاری رہی۔ آج کے احتجاجی پروگرام کا آغاز ساجد فاروق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور نعت رسول ﷺ سردار ایاز نے پیش کی جبکہ سٹیج سکٹری کے فرائض سردار تنویرRead More


برادری ازم ايک زہر ، آئيں انسان بنيں ؛ تحرير: طارق حسين

برادری ازم وہ زہر ہے جو ہمارے معاشرے میں کوٹ کوٹ کر بھر دیا گیا ہے۔ بڑے بڑے محل،کوٹھیاں اور عمارات کے مالک نے بھی اور غریب جھونپڑے میں رہنے والے انسان نے ایک نہ ایک دن اس دنیائے فانی کو چھوڑ کر جانا ہے اور دونوں کا ٹھکانہ بھی ایک ہے،چاہے امیر ہو یا غریب اس کا آخری ٹھکانہ قبر ہے۔ تو کیوں ہم آپس میں انتشار پھیلا رہے ہیں؟ لوگوں کو آپس میں لڑا رہے ہیں؟ ایک دوسرے سے حسد کرتے ہیں،کسی کی ترقی و خوشحالی ہم سےRead More