Main Menu

باغ: محمکہ صحت کے ملازمين کی جُزوی ہڑتال آج 12 ويں روز بھی جاری، مطالبات کی فی الفور منظوری کا مطالبہ

Spread the love

رِسک الاؤنس ہمارا بنيادی حق ، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت ميں 5 مارچ سے مکمل ہڑتال ہو گی، مقررين کا خطاب

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن کے زیراہتمام محکمہ صحت عامہ باغ کی پورے آزاد کشمیر کی طرح آج 12 ويں روز بھی 2 گھنٹے کی جُزوی ہڑتال جاری رہی اور احتجاجی پروگرام کا انعقاد کيا گيا۔ آج کےاحتجاجی پروگرام کی صدارت چیئرمین ہیلتھ ايمپلائز فیڈریشن باغ سید انیس گردیزی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سرجن ڈاکٹر اکرم منہاس تھے ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے خان محمد نے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار تنویر احمد نے سرانجام دیے ۔
احتجاجی پروگرام ميں بار ایسوسی ایشن باغ کے نمائندگان شجاع بیگ ایڈوکیٹ ، راجہ حامد ایڈوکیٹ ، جانگیر ماگرے ایڈوکیٹ ، اسرار چغتائی ایڈوکیٹ و دیگر نے ہیلتھ ايمپلائز باغ احتجاجی کيمپ میں شرکت کی اور اظہار یکجہتی کی ۔ انہوں نے جملہ مطالبات کی حمایت کی جس پر ہیلتھ فیڈریشن باغ نے انکا شکریہ ادا کیا۔

میڈیا سیل ہیلتھ فیڈریشن باغ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری تفصيلات کے مطابق احتجاجی پروگرام سے ڈاکٹر اکرم منہاس ، ڈاکٹر عمار ، افتخار مغل ، شبیر شاہ ، خان نشادر ، ضمیر شاہ ، راجہ آصف ، کامران مغل ، حيدر علی ، چوہدری منور ، سردار آصف ، شجاع بیگ ایڈوکیٹ ، نوید کھوکھر ، جرارشاہ ، مريم گُل اور ديگر نے خطاب کيا۔

چیئرمین ہیلتھ ايمپلائز فیڈریشن باغ سید انیس گردیزی نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر ، وزیر صحت ، چیف سیکرٹری، سيکرٹری صحت اور دیگر ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ ہمارے مسائل کو فیلفور حل کیا جائے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم ہیلتھ ايمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر کی مركزی قیادت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔ قیادت ہمیں جو حکم کرے گی ہم حاضر ہیں۔ مقررين کا کہنا تھا کہ رسک الااونس ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق کی خاطر آخر دم تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

باغ: محکمہ صحت کے ملازمين کے احتجاجی پروگرام کی تصویری جھلکياں۔

احتجاجی ملازمين کے مطالبات کيا ہيں؟

احتجاج کرنے والے يہ ملازمين رسک الاؤنس، تنخواہ ميں اضافہ، ڈيس و ميس الاؤنس، ايک سے بيس سکيل کے لئے ريواہزڈ سروس سٹريکچر ، تمام ايڈہاک ملازمين کی مستقلی اور نيشنل پروگرام کے ملازمين کو سول سرونٹ کی منظوری جيسے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کر رہے ہيں۔

اب ديکھنا يہ ہے کہ حکومت ان ملازمين کے مطالبات منظور کرتی ہے يا نہيں۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *