Main Menu

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں 7 افراد ہلاک

Spread the love

صوبہ خیبر پختونخوا میں مسلسل بارشوں کے دوران عمارتوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حادثات میں 8 گھروں اور ایک اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ادھر پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جب کہ چراٹ میں 20، کاکول 16، سیدوشریف 24،کالام 10، چترال میں 14 اور پاڑاچنار میں 15 سینٹی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

لوئر دیر میں 35 اور دیر اپر میں 29 ملی میٹربارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 49 ملی میٹر بارش مالاکنڈ میں ہوئی ہے جب کہ مالمہ جبہ میں اب تک 17 انچ برف پڑ چکی ہے۔






Related News

ردانقلابی قوتون کو ہمیشہ عالمی سامراج کی مدد و حمایت حاصل رہی ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا انٹرویو

Spread the loveسوال: بحیثیت بلوچ قومی اور مزاحمتی رہنما آپ بلوچستان کی موجودہ سیاسی، سماجیRead More

پاکستان کی جبری قبضہ کا خاتمہ حتمی مقصد ہے، بی ایل ایف ترجمان گہرام بلوچ کا خصوصی انٹرویو

Spread the loveمنیش رائے کے ساتھ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ترجمان میجرRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *