Main Menu

غلام محی الدین یونیورسٹی تراڑکھل کی طالبات کا احاطہ یونیورسٹی میں مطالبات کے حق میں دھرنا

Spread the love

آج MIU کی طالبات نے یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن کے خلاف مظاہرہ کیا جو مطالبات پورے نہ ہونے پر دھرنے کی شکل اختیار کر گیا۔
طالبات کا کہنا تھا کہ انھیں یونیورسٹی کی میس سے صاف اور صحت مند کھانا مہیا نہیں کیا جا رہا جس سے طالبات کو سحر اور افطار میں بڑی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے, لہذا طالبات کی یہ مانگ تھی کہ انھیں ہوسٹل میں خود کا کھانا بنانے کی اجازت دی جاۓ۔
طالبات نے کیمپس میں پرزور نعرہ بازی کی جس میں؛
ظالم تیرے ضابطے ہم نہیں مانتے
پاور پاور طلبہ پاور
ساڈا حق اتھے رکھ
میس کمیٹی مردہ باد وغیرہ کے فلگ شگاف نعرے لگاۓ۔
یونیورسٹی کی ایڈمینسٹریشن اور طالبات کے مابين جب اتفاق نہ ہو سکا تو طالبات نے یونیورسٹی کا مین گیٹ بند کر کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا دے ڈالا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *