Main Menu

پاکستان میں امن کی کوششوں کی کامیابی کے امکانات تاریک ہیں،اقوام متحدہ

Spread the love


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حوالے سے پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کے بارے میں یاد دہانی کرواتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں جاری امن کی کوششوں کی کامیابی کے امکانات تاریک ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 1988 کی سالانہ رپورٹ میں طالبان سینکشن کمیٹی کی نگراں ٹیم نے مطلع کیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغان طالبان کے ساتھ منسلک ہے۔
انہوں نے وضاحت دی کہ گزشتہ سال غنی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد گروپ مستفید ہوا ہے اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے دیگر گروپوں سے رابطے میں ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان کے تقریباً 4 ہزار جنگجو پاکستان اور افغانستان سرحد سے متصل جنوبی مشرقی اور مشرقی علاقوں میں مقیم ہیں اور یہاں غیر ملکیوں جنگجوں کا ایک بڑا گروپ تشکیل دیاگیا ہے۔
گزشتہ سال طالبان کے کابل پر قبضہ حاصل کرنے کے بعد یہ کمیٹی کے لیے ٹیم کی پہلی رپورٹ ہے، اس میں درحقیقت طالبان کی اندرونی سیاست، ان کی مالی معاونت، القاعدہ، داعش اور دیگر عسکریت پسند جماعتوں کے ساتھ ان کے تعلقات اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی پابندیوں پر توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔
اتفاقیہ طور پر یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے کہ جب حکومتِ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان گفتگو کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اورٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ گزشتہ سال شروع ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ماہ تک جنگ بندی جاری رہی تھی تاہم ٹی ٹی پی نے اسلام آباد پر معاہدے میں کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جنگ بندی ختم کردی تھی۔
اور اب گذشتہ روز ٹی ٹی پی کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیاتھا کہ پاکستان کے ساتھ ان کے جاری مذاکرات میں 60فیصد معاملات حل ہوئے ہیں






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *