Main Menu

ریاست جموں کشمیر بشمول گلگت وبلتستان ایک ناقابل تقسیم وحدت اسکے حصے بخرے کرنے کی بھر پور مزاحمت کی جائیگی وکلا کانفرنس

Spread the love

پاکستان کے زیر قبضہ ٓزاد جموں کشمیر کے ڈسٹرکٹ میرپوربار ایسوسی ایشن کے زیرانتظام مسلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، گلگت وبلتستان اور وکلا کے مسائل کے حوالے سے قومی وکلا کانفرنس میرپور بار کے صدر امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ کی صدارت اور سابق صدر بار ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ کی میزبانی، سید احسن شاہ ایڈووکیٹ جنرل

سیکرٹری میرپور بارنے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے،

ممبر بار کونسل سردارطارق مسعود،آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری سردار سہیل قیصر ایڈووکیٹ، ہائیکورٹ بار کے صدر ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سکندر رفتاز ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری شیخ عادل مسعود ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ بار مظفر آباد کے صدرفضل محمود بیگ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالنعیم ایڈووکیٹ، نیلم بار کے صدربشارت میر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سید عاصم حسین کاظمی ایڈووکیٹ، باغ بار کے صدرسردار فرخ چغتائی ایڈووکیٹ، پونچھ بار کے صدر سردارجاید شریف ایڈووکیٹ ،کوٹلی بار کے صدر راجہ مسعود خان ایڈووکیٹ، ڈڈیال بار کے صدرچوہدری منصف علی ایڈووکیٹ، سماہنی بار کے صدرچوہدری وقاص ندیم

ایڈووکیٹ،ہجیرہ بار کے صدر زراعت شاہد ایڈووکیٹ، عباسپور بار کے صدرسردار مشتاق ایڈووکیٹ،

برنالہ بار کے صدر چوہدری شفیق الرحمن ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اعجاز جرال ایڈووکیٹ، میرپور بار کے نائب صدر چوہدری جہانگیر ایڈووکیٹ، سابق صدور ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ، رزاق کشمیری ایڈووکیٹ، ارشد ملک ایڈووکیٹ، چوہدری محفوظ ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار نجم الثاقب ایڈووکیٹ،طاہر بوستان ایڈووکیٹ، شوکت مغل ایڈووکیٹ،بشیر مراد ایڈووکیٹ، سردار محمد عظیم خان ایڈووکیٹ،راجہ شفیق احمد کیانی ایڈووکیٹ سمیت بڑی تعداد میں وکلا شریک مقررین نے کہا کہ عبوری صوبہ گلگت بلتستان کے عوام کے مساہل کا حل نہیں۔ بلکہ گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر پر مشتمل آہین ساز اسمبلی کا قیام عمل میں لایا جائے۔ یا پھر مسلہ کشمیر کے حل ہونے تک گلگت بلتستان باختیار اسمبلی کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہاہیکورٹ اور سپریم کورٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اور گلگت بلتستان کے رہنے والوں کو مکمل حقوق دہیے جاہیں۔ وکلاء کیمونیٹی متحد ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کی آواز بنیں۔ عبوری صوبہ ہندوستان کے 5 اگست2019 کے بھارتی اقدام کو جائیز قرار دینے کے مترادف ہے۔ جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔۔۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *