Main Menu

حبیب الرحمان کی کوئٹہ طلبہ تحریک کے پرامن احتجاج پر پولیس تشدد کی بھرپور مزمت

Spread the love

جموں کشمیر پی این پی کے سابق سپوک پرسن حبیب الرحمان نے کوئٹہ طلبہ تحریک کے پرامن احتجاج پر پولیس تشدد کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس تشدد کے باعث زخمی ہونے والی بی ایس او کی سینئر رکن کامریڈ ہانی بلوچ انتقال کر گئیں۔ کامریڈ ہانی بلوچ مسنگ پرسنز سمیت پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے خلاف جاری طلبہ تحریک کا حصہ تھیں۔ کامریڈ کی جدوجہد کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا سرمایہ دارانہ نشدد انقلابیوں کی زندگیاں تو لے سکتا ہے لیکن انقلاب کے لئے جو اوچ پروان چڑھ رہی ہے اس کو دبانا ممکن نہیں انھوں نے مزید کہا کہ حق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کا قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست شہریوں کو حقوق دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور آواز اٹھانے والے شہریوں کی جانیں لے کر اپنی ناکامیوں اور خامیوں پہ پردہ ڈالنے کی کوشش میں ہے۔ لیکن آوازوں کو اٹھنے سے بھلا کون روک سکتا ہے۔ ایک آواز کے قتل پہ ہزاروں نئی آوازیں بلند ہوں گی، جنہیں تاریخ یاد رکھے گی۔ بلوچستان کے پہاڑوں اور سندھ کے ریگستانوں سے لے کر جموں کشمیر کے مرغزاروں تک۔۔۔۔ ہر سمت سے آوازیں اٹھیں گی، ایک ستارہ ٹوٹے گا تو کئی ستارے وجود میں آئیں گے، گہرے اندھیرے کے بعد ہی نئی سحر پھوٹے گی!
کامریڈ ہانی بلوچ کی جدوجہد کو سرخ سلام!






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *