Main Menu

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے جیش محمد کے رکن کی کابل جیل سے رہائی

Spread the love

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پونچھ سے تعلق رکھنے والے کالعدم جیش محمد کے رکن وقار کی افغانستان کی جیل سے رہائی اور راولاکوٹ میں استقبال کے لئے سوشل میڈیا جاری مہم۔سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی خبروں کے مطابق پونچھ کے علاقے ہجیرہ سے تعلق رکھنے والے کالعدم جہادی تنظیم جیش محمد کے رکن وقار کابل جیل سے رہا ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق جیش محمد کے رکن وقار ایک سال پہلے افغانستان میں گرفتار کر لیا گیا تھا طالبان کے قبضے کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ 22 اگست 2021 بروز اتوار کو روالاکوٹ پہنچ رہے ہیں ۔

سوشل میڈ یا پر ان کے استقبال کے لئے جاری مہم کے مطابق ان کو روالاکوٹ ٹھڈی کسی کے مقام پر خوش آمدید کہا جاۓ گا اور ایک قافلے کی شکل میں ان کے آبائی علاقے ہجیرہ میں پہنچایا جاۓ گا۔ واضح رہے کہ جہادی تنظیم جیش محمد کالعدم ہے اور ان کی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد جہادی تنظیموں نے آزاد جموں کشمیر میں اپنی سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے اور وہ طالبان کے افغنستان پر قبضے کو اسلام کی فتح قرار دے دینے ک ساتھ ساتھ ایک دوسرے کوفتح کے تہنیتی پیغامات بھیج رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں طالبان سے تعلق رکھنے والےایک رہنما کو خصوصی نشست پر اسمبلی ممبر بھی بنایا گیا ہے۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *