Main Menu

Sunday, August 22nd, 2021

 

جھاؤ اور سولیر میں پاکستانی فوج کے13 اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

لوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہفتہ کے روز سولیر میں 8 فوجی اہلکاراور جمعرات کے روز جھاؤمیں سرمچاروں اور پاکستانی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس سے پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ آج سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقے سولیر میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر گھات لگا کر بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد دشمن فوج کی مدد کیلئے آنے والی گاڑیوں کے راستے پرRead More


پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے جیش محمد کے رکن کی کابل جیل سے رہائی

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پونچھ سے تعلق رکھنے والے کالعدم جیش محمد کے رکن وقار کی افغانستان کی جیل سے رہائی اور راولاکوٹ میں استقبال کے لئے سوشل میڈیا جاری مہم۔سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی خبروں کے مطابق پونچھ کے علاقے ہجیرہ سے تعلق رکھنے والے کالعدم جہادی تنظیم جیش محمد کے رکن وقار کابل جیل سے رہا ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق جیش محمد کے رکن وقار ایک سال پہلے افغانستان میں گرفتار کر لیا گیا تھا طالبان کے قبضے کے بعد ان کوRead More


باغ پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر: طالبہ ہراسمنٹ کے خلاف طالبات محاذ کا احتجاج

جے۔آٸی۔ٹی میں شامل لوکل ممبران کو کمیٹی سے فی الفور نکالا جاۓ۔جے آٸی ٹی میں شامل لوکل آفیسران و اہلکار جانبدار ہیں ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔متحدہ طالبات محاذ کے زیرِ اٸتمام احتجاجی پروگرام سے مقررین کا خطاب۔باغ طالبہ ہراسمنٹ کیس کو لیکر زمان چوک میں عوامی احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔احتجاجی مظاہرین نے عورت مخالف ہر دستور نہ منظور نہ منظور۔کمتر ہو نہ حاوی ہو عورت کا حق مساوی ہو۔ اب ہمارا ایک ہی کام۔انتقام انتقام جیسے فلک شگاف نعرۓ بلند کیے جبکہ مظاہرین نے خواتین حقوقRead More


کابل ایئرپورٹ پر دولتِ اسلامیہ کے حملے کا خطرہ ہے: امریکہ

امریکہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ پر جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں ممکنہ طور پر افغانستان میں موجود دولتِ اسلامیہ کا گروہ حملہ کر سکتا ہے۔سنیچر کو امریکہ نے ایک سکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے اور کابل میں رہنے والے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ایئر پورٹ سے دور رہیں کیونکہ اس کے دروازوں پر سکیورٹی کے حوالے سے خطرات ہیں۔اس انتباہ میں کہا گیا ہے کہ صرف امریکی حکومت کے ان نمائندوں کو سفر کرنا چاہیے جنھیں امریکہ نےRead More


گوادر فدائی حملہ آپریشن زرپہازگ کا تسلسل ہے، حملے میں 6 چینی شہری ہلاک ہوئے، بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے گوادر میں بلوچ وارڈ کے مقام پر استحصالی منصوبے سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجنیئروں اور ملازمین کے ایک قافلے کو فدائی حملے میں نشانہ بنایا۔ اس فدائی حملے میں کم از کم 6 چینی انجنیئر و ملازمین اور انکے حفاظت پر مامور تین فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔یہ حملہ بلوچ لبریشنRead More