Main Menu

ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی اور مکمل آزادی کیلئے ریاستی عوام کو قرار دادوں اور قانونی موشگافیوں میں پڑھے بغیر اپنے زور بازو پر انحصار کرنا ھو گا ، لطیف آفریدی صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (پاکستان)

Spread the love
This image has an empty alt attribute; its file name is H.jpg

ریاست جموں کشمیر کی وحدت ، شناخت کو شدید خطرات لاحق ھیں اپنی شناخت کے تحفظ کے لیے بلا تخصیص ریاستی عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ھوگا سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں کشمیر اعظم خان،
پاکستان کی عوام ھماری آزادی کی حامی جبکہ حکومت پاکستان خودمختار ریاست جموں کشمیر کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹ رہی ھے ، سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائ کورٹ مجید ملک.
آزادی پسندوں کو الیکشن میں حصہ لینے پر قدغن انسانی حقوق کی بدترین پامالی ھے ، ریٹائرڈ جسٹس اعجاز چوہدری لاھور ہائ کورٹ.
ظلم کیخلاف خاموش رہنا بھی شریک جرم سمجھا جاتا ھے پی این اے کا شکریہ کہ اس نے یہ شاندار پروگرام منعقد کر کےہمیں ظلم ، ناانصافی کیخلاف بولنے کا موقع دیا ، فاروق منہاس صدر آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن،
تقسیم ریاست کا کوئ بھی پلان باشندگان ریاست کو قبول نہیں بابر اعظم ایڈووکیٹ صدر آزاد کشمیر ہائ کورٹ بارایسوسی ایشن ٠
جسطرح جموں ویلی اور لداخ غلام ہیں بلکل اسی طرح مظفرآباد گلگت بلتستان بھی غلام ہیں، امداد قاضی سیکرئٹری جنرل کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان,
ایکٹ غلامی کی بدترین دستاویزات ھوتے ھیں جو ہمیشہ مفتوعہ علاقوں پر مسلط ھوتے ھیں برطانوی سامراج نے برصغیر پر اپنا جابرانہ قبضہ برقرار رکھنے کے لیئے ایکٹ کے تحت عوام کے بنیادی حقوق کو غصب کئے رکھا بدقسمتی سے برطانیوی سامراج کے چلے جانے کے بعد پاکستان کی حکومت نے بھی ایکٹ چوہتر کے ذریعے آزاد کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق غصب کئیے یہی وجہ ھے کہ اس وقت الیکشن میں آزادی پسند جماعتوں کو حصہ لینے پر پابندی ھے جو سراسر آئینی ، جمہوری اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف

ورزی ھے
ریاست جموں کشمیر کے عوام کا محفوظ روشن مستقبل ریاست کی مکمل آزادی میں ھے ، لہذا جموں کشمیر کے عوام کو اپنی آزادی کے حصول کے لیے اپنے زور بازو پر بھروسہ کرنا ھو گا اور پاکستان ، ہندوستان میں انسان دوست آزادی ، ترقی پسند سیاسی جماعتوں سے اپنے روابط قائم کرنے ھونگے تاکہ ملکر ریاست کی آزادی کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو کامیابی سے ہمنکار کروایا جا سکے, کیونکہ ریاست جموں کشمیر کی جغرافیائ آزادی ہندوستان ، پاکستان کی معاشی آزادی کی ضامن ھے، یہ سب ایک مضبوط سیاسی تحریک کے ذریعے ہی ممکن ھوگا جس میں سماج کے ہر شعبہ زندگی سے وابسطہ افراد کواپنے حصے کا کردار ادا کرنا ھو گا، شاعر افسانہ نگار اور فلسفہ و تاریخ نویس آگے آیئں ,اور اپنی ذمہ داری کا احساس کریں خطے میں عالمی سامراج اپنے مذموم مقاصد کے لیے انتہائ خطرناک کھیل کھیلنے کا ارادہ کر چکا اگر امن دوست قوتوں نے بروقت نہ روکا تو پورا خطہ ایک تباہ کن صورتحال میں دھکیل دیا جائیگا ,
ان خیاات کا اظہار پیپلز نیشنل الائنس کے زہر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے پاکستان ، جموں کشمیر کے ممتاز سیاسی قانونی و آئینی ماہرین نے , پی این اے کے چیرمین ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد کی گئی ایک بڑی کانفرنس میں کیا,کانفرنس کے مہمان خصوصی پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی ایڈووکیٹ تھے جبکہ کمپئرنگ سیکرٹری جنرل پی این اے کامران بیگ نے کی دیگر مقررین میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اعظم خان، سابق چیف جسٹس ہائ کورٹ مجید ملک ، لاھور ہائ کوڑٹ کے سابق جسٹس اعجاز الحسن چوہدری ، صدر سپریم کورٹ بار فاروق مہناس ، صدر ہائ کورٹ بار بابر اعظم ایڈووکیٹ ، سندھ سے تشریف فرما کمیونسٹ پارٹی پاکستان امداد قاضی ، سرائیکی قوم پرست رہنما ملک حبیب ، جے کے ایل ایف کے سپریم ہیڈ سردار رؤف کشمیری ، پاکستان انقلابی پارٹی کے مشتاق چوہدری ،لبریشن فرنٹ کے ڈاکٹر توقیر گیلانی ، ترجمان پی این اے سیکرٹری جنرل کشمیر نیشنل پارٹی یاسین انجم،
صدر ورکرز پارٹی رضوان کرامت ، فریڈم موومنٹ انجنئر خالد پرویز بٹ ، سیکرٹری جنرل جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی ابرار آزاد ایڈووکیٹ، محاذ استقلال سلیم وانی ، ممتاز دانشور حبیب الرحمن نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام کے آخر میں ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی کے علمبردار عثمان کاکڑ شہید اور پی این اے سابق ترجمان افضال سلہریا مرحوم کی ریاست کی آزادی کے لیےکی جانے والی لازوال جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا,,






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *