Main Menu

ڈاکٹر غلام عباس کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ھے. یاسین انجم ترجمان پی این اے

Spread the love

منقسم ریاست جموں کشمیر کثیر المذہبی, کثیر القومی اور کثیر الثقافتی ریاست ھے, یہاں مسلمان, ہندو,سکھ پنڈت اور بدھ مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں, وہاں منقسم ریاست ھونے کیوجہ سے مختلف الخیال سیاسی نظریات بھی ہیں جن میں الحاق ہندوستان و الحاق پاکستان کے حامیوں کیساتھ ساتھ ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی اور مکمل آزادی کے حامی بھی موجود ہیں جو سیاسی مکالمے کے ذریعے اپنے نظریات کی آبیاری کیلئے کام کر رہے ہیں, چونکہ ریاست متنازعہ ھے جسکے مستقبل کا فیصلہ ھونا باقی ھے جب تک ہندوستان و پاکستان نے اقوام متحدہ میں یہ ذمہ داری لی ھوئ ھے کہ وہ اپنے اپنے زیر کنٹرول جموں کشمیر کے علاقوں کی عوام کو نہ صرف بنیادی ضروریات, سہولیات مہیا کرینگے بلکہ انکی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ بھی دونوں ممالک کی ذمہ داری ھے , پاکستان کے زیر کنٹرول جموں کشمیر کے ضلع کوٹلی میں نہتے سیاسی کارکن ڈاکٹر غلام عباس کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ھے پی این اے مطالبہ کرتا ھے کہ ڈاکٹر غلام عباس کے قاتل گرفتار کئے جایئں اور قرار واقعی سزا دی جائے, اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *