Main Menu

انقلاب کا داعی عمران ،انقلابی شان کے ساتھ انتخابی دنگل میں کود گیا

Spread the love

داتوٹ حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 سے انقلاب کا داعی نوجوان پہلی بار انتخابی دنگل میں کود گیا .پیرکے روز ایک مختصر تقریب میں عوام دوست اتحاد کے پلیٹ فارم سے قوم پرست جماعت جے کے پی این پی کی کو آرڈینیشن کمیٹی جو انٹرنیشل اور حلقے کے سنیئر پارٹی رہنمائوں پر مشتمل تھی نے نوجوان انقلابی رہنما عمران شان کو امیدوار نامزد کیا
.کمیٹی کی سربراہی آزادکشمیر کے نامور قانون دان ترقی پسند رہنما و دانشور شمشاد ایڈووکیٹ کر رہے تھے ۔ شمشاد ایڈووکیٹ نے عمران شان کا نام عوام دوست اتحاد کے امیدوار کے طورپر پیش کیا .عمران شان حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 سے قانون سازاسمبلی کے لئے جولائی میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لیں گے .
۔۔تقریب میں عوام دوست اتحاد ۔کے قیام کے مقاصد ۔۔منشور ۔۔۔۔اس کے مختلف فورمز ۔اور آنے والے دنوں میں الیکشن کیمپین کے حوالے شمشاد ایڈووکیٹ نے تفصیلی بات کی ۔ تقریب سے جے کے پی این پی کے الیاس کشمیری ۔اور یاسر ساحل نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ تقریب میں حلقے کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی .
یاد رہے کہ عمران شان عوامی حقوق کی جدوجہد میں حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 میں ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہیں جبکہ نوجوانوں کی فکری لام بندی سمیت انہیں جدید خطوط پر تربیت کرتے ہوئے معاشرتی نظم و نسق‘ بھائی چارے ’امن اور برداشت کو اس کی گرہ سے باندھ کر قومی دھارے میں شامل کرنے کی کاوشوں میں اپنا ثانی نہیں رکھتے .حلقہ کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عمران شان کی صورت میں ایک ایسا انقلابی نوجوان بطور امیداوار سامنے آیا ہے جو درخشاں صلاحیتیں رکھتا ہے.
اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ عمران شان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کریں .عمران شان جیسے نوجوان ہی سچے انقلابی نظریات کو نوجوانوں اور محنت کشوں کی وسیع تر پرتوں تک لے کر جا سکتے ہیں اور الیکشن جیتنے کی صورت میں غربت، مہنگائی، لاعلاجی، اور صنفی جبر سمیت سرمایہ داری کی تمام غلاظتوں کے خاتمےکی نوید ثابت ہو سکتے ہیں .

رات بھر کا ہے مہماں اندھیرا
کس کے روکے رکا ہے سویرا

(یہ خبر پہلے ہی نیل فیری میں شائع ہوئی ہے)






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *