Main Menu

پاکستانی زیر قبضہ آزاد جموں کشمیر میں پاکستانی فوج کی غیر معمولی نقل وحرکت

Spread the love

پاکستانی زیر قبضہ آزاد جموں کشمیر میں پاکستانی فوج کی بڑی تعداد پہنچ گئی،فوجی مشقوں کا آغاز،تمام علاقوں میں فوج نے کنٹرول سنبھال لیا ہے
نام نہاد آزاد جموں کشمیر میں پاکستانی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت کسی بڑے واقعے کا پیش
خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی زیر قبضہ،آزاد کشمیر میں پاکستانی زمینی فوج کی بڑی تعداد لائی گئی ہے،تمام عوامی مقامات،تفریحی

مقامات فوجی کیمپوں میں تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کا آمد کوئی عام بات نہیں ہے اس کے پیچھے ضرور کوئی اور کہانی ہو سکتی ہے،ایک سنیئر صحافی کے مطابق کشمیر کوہندوستان نے یونین ٹیرٹری کا درجہ دیا تھا۔ اب خیال کیا جا رہا ہے کہ نام نہاد آزاد کشمیر جو پہلے سے ہی پاکستان کے قبضے میں ہے اسے پاکستان کا صوبہ ڈکلئیر کیا جاسکتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوجوان طالب علم رہنما شکور نے بتایا کہ آج چار ہزار مربع میل میں پاکستانی فوج نے مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے جو کشمیر کی خود مختاری کے خلاف ہے انہوں نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ الیکشن کے بعد یہ لوگ اسمبلی میں بل لا کر کشمیر کو پاکستان کے صوبے کا درجہ دیں۔ اس غیر معمولی نقل و حرکت کو معمولی نہ سمجھیں بلکہ یہ کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *