Main Menu

حبيب الرحمن کے گھر نامعلوم افراد کی تلاشی کی بھرپور مذمت کرتے ہيں، جے کے پی اين پی

Spread the love

رياستی آزادی کے علمبردار کمزور نہيں، ايسے ہتکھنڈوں سے آزادی پسندوں کو دبايا نہيں جا سکتا، آصف محمود

رياستی آزادی و خودمختاری اٹل حقيقت ہے، اپنی آزادی کی جدوجہد کرنے والے کسی دوسرے کی آزادی کے مخالف نہيں ہو سکتے، مرکزی چيف آرگنائزر کی گفتگو

پونچھ ٹائمز

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے مرکزی چيف آرگنائزر آصف محمود نے
ضلع باغ ميں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان حبیب الرحمٰن کے گھر میں نا معلوم افراد کی تلاشی کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی اس عمل کی شديد الفاظ ميں مذمت کرتی ہے اور ايسی کاروائياں کرنے والے افراد و اداروں کو جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی يہ بتانا چاہتی ہے کہ آزادی پسند اتنے کمزور نہيں ہيں کہ ايسے ہتکھنڈوں سے ڈر جائيں ۔ آزادی پسندوں کو ايسے ہتکھنڈوں سے دبايا نہيں جا سکتا۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے مرکزی چيف آرگنائزر آصف محمود گزشتہ روز صحافيوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رياستی آزادی و خودمختاری اٹل حقيقت ہے جسے کوئ کتنی ہی کوشش کيوں نہ کر لے جھٹلا نہيں سکتا اور نہ ہی قومی آزادی کی تحريک کو کسی قيمت دبا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آزادی کی جدوجہد کرنے والے کسی دوسرے کی آزادی کے مخالف نہيں ہو سکتے۔ تفصيلات کے مطابق 24 اور 25 مارچ کی درمیانی شب 2 بجے کے وقت نامعلوم افراد گھر کی حفاظتی گرل کے اوپر سے مکان (واقع قندیل کالونی باغ) کے اندر داخل ہوئے ۔ حبیب الرحمن فیملی سمیت اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔ دوران تلاشی نامعلوم افراد نے الماریوں کے تالے توڑے جس میں ریکارڈ ، فائلیں اور کتابیں وغیرہ تھیں۔

نامعلوم افراد نے پورے گھر کی تلاشی لی۔ کتابیں ، فائليں اور دیگر کاغذات بکھرے پڑے تھے جبکہ دیگر سامان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئ اور نہ ہی نامعلوم افراد کوئ چیز اپنے ساتھ اٹھا کر لے گۓ۔

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی ضلع باغ کے ضلعی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ واقع سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ نا معلوم افراد کا سیرچ آپریشن تھا۔

یاد رہے ایک سال قبل اسی گھر میں حبیب الرحمن کی فیملی سے حبیب الرحمن کے بارے میں نامعلوم افراد نے پوچھ گھاچھ کی تھی اور انھیں ہراساں کیا تھا جس کے بارے میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی ضلعی برانچ نے ایس پی باغ کے پاس رپورٹ بھی درج کروائ تھی۔

ضلعی قيادت کا بھی يہی سوال تھا کہ بار بار ایسا عمل کیوں ہو رہا ہے اس کے پیچھے کیا محرکات اور مقاصد ہیں، یہ نا معلوم لوگ کون ہیں؟

سوشل ميڈيا پر صارفين مختلف طرح کے تبصرے کرتے ہوۓ نظر آۓ اور اکثريتی لوگ اسے پاکستانی خفيہ اداروں کی کاروائ کہہ رہے ہيں۔ سوشل ميڈيا صارفين کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خفيہ ادارے رياست جموں کشمير کی قومی آزادی کے علمبرداروں پر مختلف طرح سے دباؤ ڈال رہے ہيں اور اسطرح کی کاروائيوں و ہتکھنڈوں سے رياست جموں کشمير کی قومی آزادی و خودمختاری کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو ہراساں کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے۔ سوشل ميڈيا صارفين کا کہنا ہے کہ اس طرح کا عمل آزادی پسند اور انقلابی قوتوں کے لیے تشویش کا باعث ہے اور تمام آزادی پسند و انقلابی قوتوں کو ايسے ہتکھنڈوں کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کرنا چاہيے کہ آزادی و ترقی پسند حلقے کسی بھی دباؤ ميں آنے والے نہيں ہيں۔ پوری دُنيا ميں موجود آزادی و ترقی پسند افراد اس کاروائ کی پُرزور مذمت کر رہے ہيں۔

آصف محمود کا کہنا تھا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی ايک انقلابی جماعت ہے اور حکمرانوں کو يہ بتانا چاہتی ہے کہ ہمارے کارکنوں کو ہراساں کرنے کا عمل ترک کيا جاۓ۔ ہم ايسے ہتکھنڈوں سے ڈرنے والے نہيں ہيں اور نہ ہی ہم پاکستان يا ہندوستان کے خلاف کسی قسم کے کوئ خيالات رکھتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان و ہندوستان کے حکمران طبقے کے خلاف ہيں چونکہ انہوں نے نہ صرف ہماری آزادی غصب کی ہوئ ہے بلکہ اپنے عوام کو بھی يرغمال بنا کے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی اسطرح کے ہر ہتھکنڈے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور عوام کو يقين دلاتی ہے کہ ہم رياست جموں کشمير کی قومی آزادی و مساوی سماج کے قيام تک جدوجہد جاری رکھيں گے۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *