Main Menu

باغ: ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن نے 12 مارچ سے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا

Spread the love

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن کے زیراہتمام ملازمین محکمہ صحت کی پورے آزاد کشمیر بھر کی طرح باغ میں بھی آج بیسویں روز بھی جُزوی ہڑتال جاری رہی۔ باغ ميں کئے گۓ آج کے احتجاجی پروگرام کا آغاز سید گلفراز شاہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا نعت رسول ﷺ سردار ایاز نے پیش کی جبکہ سٹیج سیکٹری کے فرائض سردار تنویر احمد نے سرانجام ديے۔

میڈیا سیل ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن باغ کی جانب سے جاری تفصيلات کے مطابق احتجاجی پروگرام کی صدارت کارڈیالوجیسٹ ہسپتال باغ ڈاکٹر نئیر نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیئر مین ہیلتھ فیڈریشن باغ سید انیس گردیزی تھے ۔ احتجاجی پروگرام سے سرپرست اعلی فیڈریشن باغ ڈاکٹر عمار، سردار افتخار مغل ، امتیاز شاہ ، ابرار رشید ، راجہ کاشف ، کامران مغل ، خالد محمود ، شوکت کشمیری ، نوید کھوکھر ، اعجاز ماگرے ، ناہید انجم ، خورشید ، راشد منہاس، سینیٹری سپروائزر عارف خان اور دیگر نے خطاب کیا ۔

احتجاجی کيمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررين نے کہا کہ ہم ڈیڈ ماہ پہلے سیاه پٹيان باندھ کر اور بیس دن سے روزانہ دو گھنٹہ کی جُزوی سٹرائیک پر ہیں جو ابھی تک ايوانِ بالا کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی جو قابل افسوس ہے ۔ مقررين کا کہنا تھا کہ ہم نے سیکرٹری صحت عامہ کی گزارش پر ایک ہفتہ کا حکومت کو مزید ٹائم دیا تھا جسکی ابھی تک کوئی تسلی بخش خبر نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں بارہ مارچ کو قیادت جو فیصلہ کرے گی ہم اسکے پابند ہیں اور قیادت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہېں۔ پروگرام کا اختتام خان محمد نے دعا سے کیا ۔

ياد رہے يہ ملازمين رسک الاؤنس، تنخواہ ميں اضافہ، ڈريس و ميس الاؤنس، ايک سے بيس سکيل کے لئے ريواہزڈ سروس سٹريکچر ، تمام ايڈہاک ملازمين کی مستقلی اور نيشنل پروگرام کے ملازمين کو سول سرونٹ کی منظوری جيسے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کر رہے ہيں۔ حکومت تاحال ان ملازمين کے مطالبات پورے کرنے ميں مکمل ناکام نظر آئ ہے ۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *