Main Menu

دریا بچاؤ مظفرآباد بچاؤتحریک کا افضال سلہريا کی ياد ميں تعزيتی ريفرينس کا انعقاد، جدوجہد کو سلام پيش کيا گيا

Spread the love

افضال سلہريا کی جدوجہد سُنہری حروف ميں لکھی جاۓ گی ، خراج پيش کرنے کا بہترين طريقہ اُنکی جدوجہد کو بہتر طريقوں سے جاری رکھنا ہے،

افضال سلہریا جس مقصد کيليے جدوجہد کرتے رہے اس مقصد کے حصول تک ناقابل مصلحت جدوجہد جاری رکھیں گے، مقررين

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع مظفرآباد ميں دریا بچاؤ مظفرآباد بچاؤتحریک نے اپنی صف میں سے بچھڑ جانے والے مزاحمت کار ، مظفرآباد کی مٹی سے عشق کرنے والے اپنے ساتھی افضال سلہریا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا۔ جاری تفصيلات کے مطابق بتايا گيا ہے کہ تعزيتی ريفرينس ميں عوام کی کثير تعداد نے شرکت کی اور اپنے بچھڑے ہوۓ ساتھی کی جدوجہد کو خراجِ عقيدت پيش کيا۔ اس موقع پر مقررين نے زبردست الفاظ ميں افضال سلہريا کو خراجِ عقيدت پيش کرتے ہوۓ اُنکی جدوجہد کو سلام پيش کيا۔ تقريب سے دريا بچاؤ تحريک کے امجدعلی ایڈووکیٹ، سیکریٹری جنرل کشمیر نیشنل پارٹی یاسین انجم، صدر یونین آف جنرلسٹ آزادکشمیر عبدالحکیم کشمیری، صدر انجمن تاجران مظفرآباد شوکت نواز میر، محفوظ طاہر ایڈووکیٹ، سابق صدر این ایس ایف کامران بیگ ایڈووکیٹ، سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر، مرکزی رہنما دریا بچاو تحریک فیصل کشمیری، وائس چیئرمین یو کے پی این پی وقار کاظمی، سیکریٹری جنرل این ایس ایف اجمل میر، این ایس ایف کے کامريڈ مجتبئ بانڈے، یاسر گردیزی ایڈووکیٹ و ديگر شامل تھے۔

سوشل ميڈيا پر جاری بيان ميں سیکریٹری جنرل کشمیر نیشنل پارٹی اور افضال سلہريا کے ديرينہ ساتھی یاسین انجم کا کہنا تھا کہ افضال سلہريا کی جدوجہد تاريخ ميں سنہری حروف ميں لکھی جاۓ گی۔ اُنکی جدوجہد کو آگے بڑھانے بارے بتاتے ہوۓ اُنکا کہنا تھا کہ شکریہ کا لفظ روائیتی سا ھے مگر ایک ایسے سماج میں جہاں کوئ بھی اپنی ناک سے آگے نہ دیکھتا ھے اور نہ ہی اپنی ذات کے دائرے سے باہر کی سوچتا ھے،
ایسے خود غرض سماج میں وہ گنتی کے چند لوگ اگر دیوار کے اس پار دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ھوں اور اپنی ذات کا دائرہ توڑ کر بنی نوع انسان کیلئے سوچتے ھوں تو یقیننآ ایسے لوگ اس سماج میں کسی نعمت سے کم نہیں۔

مظفرآباد: دريا بچاؤ مظفرآباد تحريک کے زير اہتمام منعقدہ افضال سلہريا کے تعزيتی ريفرينس ميں شريک شُرکاء

اُن کا کہنا تھا کہ امجد علی ایڈووکیٹ، شوکت نواز میر، فیصل جمیل کشمیری اور انکے سارے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں مگر اس امید و یقین کے ساتھ کہ جس مقصد کیلئے وہ اور افضال سلہریا ملکر جدوجہد کرتے رہے اس مقصد کے حصول تک ناقابل مصلحت جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اپنی صفوں سے بچھڑ جانے والے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ سب سے بہترین طریقہ ھے۔

مير افضال سلہريا کی فائل فوٹو





Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *