Main Menu

باغ: محکمہ صحت کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک مارچ

Spread the love

پانچ مارچ تک مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مکمل ہڑتال کا اعلان

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن کے زیراہتمام تمام ملازمین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال باغ جمع ہوۓ اور احتجاجی ریلی کا انعقاد کيا گيا۔ محکمہ صحت کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک مارچ کيا اور اعلان کيا کہ اگر 5 مارچ تک مطالبات تسلیم نہ ہوۓ تو مکمل ہڑتال کی جاۓ گی۔ تفصيلات کے مطابق ریلی کی قیادت ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن کے ضلعی قائدین کررہے تھے ۔ ریلی میں ضلع بھر کے میل اور فی میل ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہرین نے کتبے بینرزاٹھاۓ ہوۓ تھے اوراپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

احتجاجی ریلی ڈی سی آفس سے ہوتی ہوئی واپس ہیڈکوارٹر ہستپتال میں اختتام پذیر ہوئی جوجلسہ کی شکل اختیار کر گئی جس کی صدارت انیس گردیزی چئیرمین ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن نے کی اور مہمان خصوصی سرپرست اعلی ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن آزادکشمیر سردار خالدمحمود تھے ۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں وقارحسین جعفری سنئیروائس چئیرمین فیڈریشن وقارحسین جعفری سرپرست اعلی فیڈریشن ضلع باغ ڈاکٹر عمار سردارافتخار صدر ایپکا واتحادہاملازمین باغ صدر غیرجریدہ بھی شامل تھے پروگرام سے سردار افتخارمغل شوکت کشمیری نویدکھوکھر غزالہ احمد شمیم اختر راجہ آصف شبیرشاہ راجہ امتیاز میرمحمد حیدر علی شمسی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

میڈیاکوآرڈینیٹر ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن ضلع باغ کی جانب سے جاری تفصيلات ميں بتايا گيا ہے کہ سردارخالد محمود نے ضلع باغ میں کامیاب احتجاجی ریلی پر ضلع باغ کے ملازمین کو سلیوٹ کرتے ہوۓ ان کے جوش جذبہ کو سراہا اور اپنے چارٹرآف ڈیمانڈ پر مفصل بریفنگ بھی دی اور حکومت وقت سے اپنے مطالبات کی منظوری کے حوالے سے گفت وشنید کی تفصیل بھی بتائی ۔ آخر میں صدرتقریب انیس گردیزی نے ہیلتھ ایمپلائیزفیڈریشن اور ایکشن کمیٹی کاشکریہ ادا کیا پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار تنویر احمد نے سرانجام دئیے پروگرام میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی اکثریت موجود رہی۔

باغ: محکمہ صحت کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہيں۔

ياد رہے يہ ملازمين رسک الاؤنس، تنخواہ ميں اضافہ، ڈيس و ميس الاؤنس، ايک سے بيس سکيل کے لئے ريواہزڈ سروس سٹريکچر ، تمام ايڈہاک ملازمين کی مستقلی اور نيشنل پروگرام کے ملازمين کو سول سرونٹ کی منظوری جيسے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کر رہے ہيں۔ اب ديکھنا يہ ہے کہ حکومت ان ملازمين کے مطالبات منظور کرتی ہے يا نہيں۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *