Main Menu

میر افضال سلہریا کی وفات المناک سانحہ، رياست ايک نڈر بيٹے سے محروم ہو گئ، کشمير جرنلسٹ فورم

Spread the love

اس نقصان کا ازالہ ممکن نہيں، دُکھ کی اس گھڑی ميں جماعت ، دوستوں و خاندان کے ساتھ کھڑے ہيں

پونچھ ٹائمز

کشمير جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات نے کشمير نيشنل پارٹی آزادکشمير کے صدر اور پيپلز نيشنل الائنس کے ترجمان میر افضال سلہریا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ افضال سلہريا کی موت ايک المناک سانحہ ہے اور رياست جموں کشمير اپنے ايک نڈر بيٹے سے محروم ہو گئ۔ کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای کے صدر آصف راٹھور، سینئر نائب صدر عابد چغتائی، جنرل سکرٹیری عنصر شہزاد عباسی، چیف آرگنائز سردار ہارون بیگ، چیرمین مجلس عاملہ رضوان اشرف،نائب صدر عابدفراز، سکرٹیری اطلاعات ارشد ملک، سکرٹیری مالیات، رانا نصیر، ڈپٹی جنرل سکرٹیری امجد حسین، ڈپٹی سکرٹیری مالیات، راجہ سرفراز ترابی، فیصل بٹ ، انعام عباسی، روزنامہ باغ کے چیف ایڈٹیر عاطف جنون، عاطف کاظمی، رمیض راجپوت، اکرام طاہر کا کہنا تھا کہ میر افضال سلہریا نے اپنی ساری زندگی ریاست جموں کشمیر کی آزادی، اس کی خود مختاری، وحدت کی بحالی کی لیے وقف کی ۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میر افضال سلہریا کی وفات سے نہ صرف شہر مظفرآباد بلکہ پوری ریاست جموں کشمیر ایک نڈر، بہادر آزادی پسند سے محروم ہو گی ہے۔ رہنماوں نے کہاکہ اللہ عز و جل نے ہمیں پیدا کیا اور ہمیں دنیا میں وجود بخشا تاکہ ہمیں آزمائے اور ہمارا امتحان لے، جیساکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:(وہی ہے جس نے موت وحیات کو اس لئے پیدا کیا کہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے کام کون کرتا ہے)۔ میر افضال سلہریا نے ساری زندگی اچھائی کے کام کیے دوسروں کا اچھائی کا درس دیتے دیتے آج اپنے رب کے پاس چلے گے لیکن ان کے دیے ہوے فلسفے کی روشنی میں جدوجہد کرنی کی ضرورت ہے۔

رہنماوں نے کہاکہ انسان کی زندگی کتنی ہی لمبی ہی کیوں نہ ہو وہ ختم ہونے والی اور زوال پذیر ہے، بقاء وہمیشگی آخرت کی زندگی کو ہے جو ابدی ہے، ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی میر افضال سلہریا کو اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لوایقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے، آمین۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *