Main Menu

دبئ، لبريشن فرنٹ کے زير اہتمام عبدالحميد بٹ اور چوہدری غلام يسين کی ياد ميں تعزيتی ريفرينس کا انعقاد

Spread the love

رياستی وحدت کی بحالی و قومی آزادی کی جدوجہد منزل ملنے تک جاری رکھيں گے، شرکاء

آپسيں نفرتوں، غربت و پسماندگی کی بجاۓ رياست جموں کشمير کو علحيدہ مُلک تسليم کر کے پاکستان، ہندوستان اور چين کے درميان دوسری کا پُل بنايا جا سکتا ہے

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ عرب امارات کے زیر اہتمام قائد حریت مقبول بٹ شہید کے دیرینہ ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی ريفرينس کا انعقاد گزشتہ روز دبئ کے ايک مقامی ہوٹل ميں کیا گیا۔ تقريب ميں قائد تحریک کے اولین ساتھی عبدالحمید بٹ اور چوہدری غلام یسين کو خراج عقیدت پیش کیا گيا اور دعاے مغفرت کرتے ہوئے اس عزم کا عہد کیا گيا کہ جب تک رياست جموں کشمير کی وحدت کی بحالی و قومی آزادی نہیں مل جاتی ہم اپنی آخری سانسوں تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مقررين کا کہنا تھا کہ رياست جموں کشمير کی اپنی شناخت ہے اور اُسکی وحدت کی بحالی پہ کسی طور کا کوئ سمجھوتہ نہيں کيا جا سکتا۔ رئنماؤں کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے رياستی وحدت کی بحالی و آزادی کے لئے اپنی زندگياں قربان کيں وہ ہمارے ليے مشعلِ راہ ہيں۔ مقررين کا کہنا تھا کہ رياست جموں کشمير کو آزاد و خودمختار ملک تسليم کر کے اسے ايشيا کا سوئزر لينڈ بنا کر اسے پاکستان و ہندوستان کے مابين ايک تنازعے يا نفرت کی بجاۓ معاشی آزاديوں کی نئ راہ اور پاکستان ہندوستان و چين کے درميان دوستی کا پُل بھی بنايا جا سکتا ہے۔

شرکاء میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے زعما اور صحافی برادری نے بھی شرکت کی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق مشیر حکومت اور یو اے ای کے صدر سردار جاوید یعقوب جماعت اسلامی کے ایاز کیانی ، نمائندہ جیو سبط عارف، صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم راجہ اسد خالد، کشمیر ایکسپریس کے بیورو چیف و سيکرٹری نشر و اشاعت کشمير جرنلسٹ فورم ارشد ملک، چيئرمين مجلسِ عاملہ کشمير جرنلسٹ فورم و بيورو چيف روزنامہ کشمير لنک رضوان اشرف ، جے کے نیپ کے شکیل ملک، جے کے پی وائی کے مبشر بشر و ديگرنے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر ساتھیوں نے شرکت کی جس میں قمر اسلم ، چوہدری یاسین ، انور بشیر ، انجینئر بابر کاشر ، خضر حیات ، راجہ صابر ، چوہدری ارشد ، مہربان ملک ، ادریس بٹ ، محمد طارق ، یاسر ، بابر کشمیری کے علاوہ دیگر دوستوں نے بھی شرکت کی۔ تمام زعما نے وائس چیئرمین عبدالحمید بٹ اور چوہدری غلام یاسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کی آزادی ، پہچان و قومی وحدت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور ہم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے اس مشن کو سراہتے ہیں اور اس نکتے پر ہم یک جان ہیں ۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جموں کشمير لبريشن فرنٹ کے چيئرمين يسين ملک تاحال پابندِ سلاسل ہيں اور اُنکی زندگی کو شديد خطرات لاحقہيں۔

آخر میں بابر ملک کشمیری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ ہم ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی کیلئے جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک رياست کی وحدت بحال نہيں ہو جاتی اور رياست جموں کشمير کو قومی آزادی نہیں مل جاتی اُس وقت تک جدوجہد جاری و ساری رہے گی۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *