Main Menu

باغ انتظاميہ کی عوام پر بربريت کی بھرپور مذمت ، حقوق کی بجاۓ زباں بندی کی کوششيں قبول نہيں، آصف محمود

Spread the love

معيشت نام کی چيز موجود نہيں، غلط لاک ڈاؤن پاليسياں پہلے ہی کمر توڑ چُکيں، عوام کو ريليف دينے کی بجاۓ حکمران عياشيوں ميں مصروف ہيں

حکمرانوں کو عوامی خدمات کے عوض يہ کرسياں اور مراعات ملتی ہيں اور عوام انہيں چھينننا بھی جانتی ہے، صحافيوں سے گفتگو

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے مرکزی چيف آرگنائزر آصف محمود نے باغ انتظاميہ کی جانب سے اپنے حقوق کے لئے کئے جانے والے احتجاجات پر کی جانے والی بربريت اور گرفتاريوں کی شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ عوام کو حقوق دينے کی بجاۓ اُنکی زبان بندی کی گھناؤنی کوشش کی جا رہی ہے اور ہم کسی قيمت عوام کی زباں بندی کی کوششيں قبول نہيں کرينگے۔ گزشتہ روز صحافيوں سے گفتگو کے دوران آصف محمود کا کہنا تھا کہ معيشت نام کی کوئ چيز موجود نہيں اور غلط لاک ڈاؤن پاليسياں پہلے ہی کمر توڑ چُکيں، عوام کو ريليف دينے کی بجاۓ حکمران عياشيوں ميں مصروف ہيں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوامی خدمت کے عوض يہ حکمرانی اور مراعات ملتی ہيں تو وہ عوام کی خدمت کی بجاۓ عياشياں اور بدمعاشی کر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی عوامی طاقت پر يقين رکھتی ہے اور عوام سے يہ عہد کرتی ہے کہ عوامی حقوق کی پاسداری ميں کوئ کسر نہيں اُٹھا رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دُنيا کے ممالک کورونا حالات ميں اپنے عوام کو ريليف دے رہے ہيں جبکہ اس خطے کے نام نہاد حکمران عوام کو خود کشيوں پر مجبور کر رہے ہيں۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی ہر عوام مخالف قدم کی مخالفت کرتی ہے اور عوام پر ہونے والے ہر بربريت کا راستہ روکے گی۔ انہوں نے مزيد کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی عوامی حقوق کی پاسداری کرتے ہوۓ عوامی شعور کو بلند کرتے ہوۓ رياست جموں کشمير کی قومی آزادی و غير طبقاتی سماج کے قيام تک جدوجہد جاری و ساری رکھے گی۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *