Main Menu

کنٹرول لائن : سول آبادی پر گولہ باری جاری، 1 شہيد 13 زخمی

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

رياست جموں کشمير ميں کنٹرول لائن کے علاقوں کھوئی رٹہ ، سیری  چتر سيکٹر میں سول آبادی پر پاک بھارت گولہ باری جاری ہے۔بھارتی گولہ باری کے نتيجے ميں ايک معصوم بچی شہيد ہو گئ ہے جبکہ اب تک 13  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہيں۔ تفصيلاتکے مطابق آج صبح اچانک شيلنگ شروع ہو گئ جس کے نتيجے ميں عوام ميں خوف و ہر اس پھيل گيا۔ زخميوں کو ہسپتال منتقل کياگيا ہے تاہم ايس سی او کی جانب سے ٹيلی فون و انٹرنيٹ کنيکشنز منقطع کر ديے گۓ تھے جسکی وجہ سے ان علاقوں ميں لوگوں کےرابطے ايکدوسرے سے منقطع ہو گۓ ہيں۔ اس ضمن ميں مزيد تفصیلات کا ابھی انتظار ہے چونکہ مذکورہ علاقوں ميں روابط کا سلسلہ فیالحال منقطع ہے۔

ياد رہے پاکستان و ہندوستان کی جانب سے کنٹرول لائن کے مختلف سيکٹرز پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور ان فائرنگ کا نشانہسول آبادی ہی ہوتی ہے۔ تاہم اس بارے ميں تفصيلات ابھی تک نہ مل سکيں کہ کنٹرول لائن کے اُس پار کتنا نقصان ہوا ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے پاک بھارت فائرنگ اور ہونيوالے نقصان پر شديد غم و غصہ کا اظہار کيا رہا ہے۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *