Main Menu

باغ: معصوم بچے بھی منشیات فروشوں کے دھندے کی بھینٹ چڑھنے لگے، انتظامیہ و عوام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اووسیز باغ کمیونٹی

Spread the love

ایسے لوگ معاشرے کا ناسور، آصف پٹھان اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف جلد کارواء کی جاے، دانش طارق، داؤدشریف، ہارون بیگ، خالد زمان، اصف راٹھو ر، عابد چغتائی، نقاش ریاض

سادہ لوح متاثرہ شخص پولیس اہلکار کو بھی منتیں کرتا رہا مگر کوئ شنوائ نہ ہوئ، آئ جی پولیس اس معاملے کا نوٹس لیں، اکرام خان، اسد بیگ، ثاقب آزاد، نعمان اشرف، آفتاب تاتاری، عاطف جنون، سردار امجد حسین، اشفاق مغل

پونچھ ٹائمز

متحدہ عرب امارات میں موجود اوورسیز باغ کمیونٹی نے گزشتہ روز ایک بچے اور اُسکے والد کے وائرل ہونے والے انٹرویو پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ باغ میں اب معصوم بچے بھی منشیات فروشوں کے دھندے کی بھینٹ چڑھنے لگے ہیں اور اس سارے عمل میں انتظامیہ اور عوام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اوور سیز کیمونٹی کے نمائندوں دانش طارق، داؤد شریف ،ایازکیانی، ہارون بیگ، خالد زمان، اکرام خان، ثاقب آزاد، اسد بیگ، آفتاب تاتاری، نعمان اشرف، طیب مقصود آغا، سید طاہر گردیزی، عابد چغتائی، رضوان اشرف، آصف راٹھور، انعام عباسی، راجہ سرفراز ترابی، ظفر اقبال، راجہ ظفر، انیس عقیل، راجہ بلال، عنصر خاکسار، سرداروقار، راجہ واجد کبیر، راجہ امجد کبیر، منظور مہناس، شکیل، سردار نقاش ریاض، صیاد بیگ، راجہ عمران، راجہ سبیل، راجہ جمیل، راجہ فیصل قدوس، اشفاق مغل، سردار عابد بشارت،رانا نصیر، ارشد ملک، عابد فراز، فیصل بٹ اور دیگر نے اس معاملے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ انسانی گراؤٹ کی آخری سطح ہے کہ معاشرے کے ناسور کردار معصوم بچوں کو اپنے مکروہ دھندوں کا شکار کررہے ہیں اور ہمارے ادارے، علما و مشائخ، سول سوساہٹی، وکلاء، تاجران، اساتذہ، ٹرانسپورٹرز الغرض ہر مکتبہ فکر اس ظلم و بربریت پر مکمل طور پر خاموش ہیں۔

کمیونٹی رئنماؤں نے اس گھناونے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوے آئ جی پولیس آزادکشمیر سے اس معاملے کی چھان بین اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رئنماؤں کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد منشیات فروشوں اور ایسے گھناؤنے کام کرنے والوں کے نام بھی بتا چُکے ہیں مگر انتظامیہ نے تاحال کوئ کاروائ عمل میں نہیں لائ۔ باغ کا رہائشی آصف پٹھان نامی شخص اور اُسکے ساتھی آزادانہ طور پر منشیات کا دھندہ چمکائے ہوے ہیں اور معصوم بچوں کو اپنے اس مکروہ دھندے میں اپنا شکار اور مہرہ بنا رہے ہیں مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے حسی اور عوام علاقہ کی بے اعتنائ کی وجہ سے ابھی تک منشیات فروش گروہ کے خلاف کوئ بھی کاروائ نہیں کی گئ ہے۔

متاثرہ شخص نے چوہدری جمیل نامی پولیس افسر کی منتیں بھی کیں مگر ٹال مٹول ہی ہوتا رہا اور تاحال کسی طرح کی کوئ کاروائی عمل میں نہ لائی گئی۔ ظلم تو یہ ہے کہ گزشتہ شب جب تھانہ باغ میں فون کر کے اس بارے میں معلومات لینے کی کوشش کی گئ تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے اس بارے میں قطعی لاعلمی کا اظہار کیا تب ویڈیوز بھی پولیس کو مہیا کی گئ ہیں۔ کمیونٹی رہنماؤں نے آئ جی پولیس، چیف سیکرٹری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سے اس معاملے کا نوٹس لینے اور ملوث افراد، اہلکاروں اور منشیات فروشوں کے خلاف فی الفور کاروائ کا مطالبہ کیا ہے۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

بلوچ راجی مچی ڈاکٹر شاہ محمد مری

Spread the love ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اُس کی بلوچ یک جہتی کمیٹی نےRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *