Main Menu

اسلام آباد: ڈاکٹر جاوید حیات خان کی کشمیر پر لکھی گئ کتاب کی تقريبِ رونمائ، سماجی شخصيات کی شرکت

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

کنیڈا میں مقیم ممتاز کشمیری ریسرچ سکالر و ڈیجیٹل میڈیاگروپ سٹیٹ ویوز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید حیات خان کی کشمیر پر کتاب آکسفورڈ یونیورسٹی پریس سے شائع ہونے کے بعد اسلام آباد میں اسکی پہلی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیاسی سماجی اور صحافتی اہم شخصیات کے علاوہ قانونی ماہرین حکومت کو حاصل اختیارات سمیت گورننس اور دیگر سیاسی مسائل کی نشاندہی سمیت ان کے حل بھی اس منفرد کتاب میں تجویز کیے گئے ہیں۔ شرکاء تقریب نے اس کتاب کو دور حاضر اور آئندہ آنے والی نسلوں کیلیے ایک جامع تحقیقی مسودہ قرار دیا ہے۔

تقریب کی میزبانی ایڈیٹر سٹیٹ ویوز سید خالد گردیزی بھی شریک ہوئے جنہوں نے ڈاکٹر جاوید حیات کی اس کتاب کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر آزادجموں کشمیر کنفلکٹ بارے تاریخی حوالہ جات سمیت اس موضوع پر پالیسیاں بنانے، ریاستی اور کنٹرولر نیوز خواجہ کاشف میر نے کی جبکہ مہمان شرکاء میں سدھن ایجوکیشن کانفرنس ویمن ونگ آزادکشمیر کی چئیرپرسن میڈم خدیجہ زرین، سابق مشیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر مرتضی درانی، جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چئیرپرسن محترمہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء عبدالحمید لون، انگریزی اخبار پارلیمنٹ ٹائمز کے چیف ایڈیٹر چوہدری جاوید اقبال، روزنامہ اوصاف کشمیر ایڈیشن کے ایڈیٹر بشارت عباسی،آر آئی یو جے کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و سینئر صحافی بلال ڈار، سینئر صحافی و نائب صدر کشمیر جرنلسٹس فورم عرفان سدوزئی، ڈان اخبار سے منسلک واجد غلام رسول، متحرک سماجی رہنماء و ایس ڈی او پی ٹی سی ایل سید قمر گردیزی، بیرسٹر سردار دانش، عائشہ مصطفیٰ ایڈووکیٹ، ویڈیو بلاگر و منیجر سٹیٹ ویوز پروڈکشن سردار حماد سدوزئی اور ایڈمن منیجر سٹیٹ ویوز سید عامر گردیزی شریک رہے۔

تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر چیپٹر کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن راجہ شجاعت،سابق سیکریٹری جنرل گلف راجہ راشد علی خان، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سراد ماجد شریف اور پی ٹی آئی جموں کے سینئر رہنماء ساجد عباسی ، پی ٹی آئی کے نوجوان رہنماء و کالم نویس حماد گیلانی سمیت اہم افراد شریک ہوئے۔

بشکريہ کاشف مير






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *