Main Menu

ميرپور: پی اين اے کا اجلاس ، آزادی مارچ پر پوليس گردی کی مذمت، اتحاد کو متحرک کرنے کا اعلان

Spread the love

گلگت بلتستان کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بنیادی حقوق دیکر اسٹیٹ سبجیکٹ رُول بحال اور تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے

پی اين اے کے زير اہتمام تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر ميں اجلاس منعقدکر رھے ہیں ، اسلام آباد اور لندن میں کشمیر کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی، چيئرمين پی اين اے

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے ميرپور ميں کشمیر پریس کلب میرپور کے ہال میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل آلائنس کا ایک اہم اجلاس ہوا ۔ اس اجلاس سے پی این اے کے چیرمین ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ، کشمیر نیشنل پارٹی کے یاسین انجم،سرواجیہ پارٹی کے سجاد مہمایوں پاشا افضل،لبریشن فرنٹ کے سعد انصاری،عوامی ورکرز پارٹی کے ابرار آزاد،ورکر پارٹی کے رضوان کرامت،لبریشن لیگ کے افتخار مغل،پی این پی کے حافظ عارف نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض آصف کشمیری نے ادا کیے ۔

مقررین نے پاکستانی زير انتظام کشمير اور گلگت بلتستان کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ریاست جموں کشمیر کے علاقے گلگت بلتستان کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بنیادی حقوق دیکر وہاں اسٹیٹ سبجیکٹ کا قانون بحال کرے اور وہاں کے تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے ۔

اجلاس ميں لبریشن فرنٹ کے آزادی مارچ پہ پولیس گردی کی مذمت کی گئی جبکہ گرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

جاری تفصيلات کے مطابق چیرمین پی این اے ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم سب سے پہلے پی این اے کو متحرک کرتے ہوئے آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر پر اجلاس منعقدکر رھے ہیں اور اسکے بعد اسلام آباد اور لنڈن میں کشمیر کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ جن سے پی این اے کے رہنماوں کے علاوہ پاکستان سے بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے زعما خطاب فرمائیں گے ۔

ميرپور: پی اين اے کے اجلاس کی تصويری جھلکياں۔

چیرمین ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے زور دیکر کہا کہ ہم مہم جوئی کی سیاست کی بجائے زیادہ سے زیادہ عوامی شعور پھیلانے پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی طاقت کے بغیر کسی بھی مقصد کو حاصل کرنا ناممکن ہوتا ہے۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *