Main Menu

سدھنوتی: آزادی مارچ کے شرکاء پر پوليس کا دھاوا، قیادت سميت 51 گرفتار ،متعدد زخمی، عوامی حلقوں کی شديد مذمت

Spread the love

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے آزادی مارچ پر گزشتہ شب پوليس کا دھاوا بولا گيا جس کے نتيجے ميں چئیرمین لبریشن فرنٹ کے چيئرمين سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ، عابد راجہ، اظہر کاشر، توصیف خالق سمیت 51 افراد گرفتار کر لئے گئے ہيں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے صبح چار سے پانچ بجے دھرنے کے شرکاء پر دھاوا بولا۔ مظاہرين سے گفتگو کے دوران پونچھ ٹائمز کے نمائندے کو بتايا گيا کہ پوليس کے دکھاوے ميں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

گرفتار شدگان کو اس وقت پلندری تھانہ میں بند کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سدھنوتی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق سڑک بند کرنے پر پابندی عائد تھی اور انتظاميہ نے مظاہرین کو سڑک کھولنے کا کہا مگر مظاہرين نے انکار کر دیا تھا اس لئے انتظامیہ نے کارروائی کی اور گرفتارياں عمل ميں لائيں۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے آزادی مارچ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاعات پر عوامی حلقوں کی جانب سے شديد برہمی کا اظہار کيا گيا ہے۔

تفصيلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے آزادی مارچ کے راستے ميں جگہ جگہ رکاوٹيں کھڑی کر دی گئ تھيں اور مظاہرين نے دھرنا دے رکھا تھا۔
مارچ میں ہزاروں لوگ شامل ہيں جو کہ پورے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مختلف علاقوں سے پارٹی کے مرکزی قائدین کی قیادت میں مظاہرے ميں شريک ہوۓ تھے۔

راولاکوٹ سے نکلنے سے پہلے خطاب کرتے ہوئے جے کے ایل ایف کے چيئرمين سردار صغیر خان نے کہا تھا کہ یہ ایک پرامن آذادی مارچ ہے جس کا مقصد پاکستان کی پارلیمنٹ کے ذریعے اپنا پیغام پاکستان کے عوام تک پہنچانا ہے اور انھوں نے کہا کہ ہماری پاکستان کے یا ہندوستان کے عوام سے کوئی لڑائی نہیں ہے بلکہ عوام آپس میں اتحادی ہیں اور ان کی مشترکہ جدوجہد ظلم جبر نا انصافی اور غلامی کے خلاف ہے ۔
انھوں جو یاداشت پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سینٹ کے چئیرمین کے ذریعے پاکستان کے عوام تک پہنچانی تھی عوام کے سامنے پیش کی جس کی عوام نے بھرپور اور پرجوش انداز میں توثیق کی تھی۔

انتظاميہ نے مظاہرين کے راستوں ميں رکاوٹيں کھڑی کر کے مظاہرين کو روک ديا تھا جس پر مظاہرين دو دن سے دھرنا ديے بيٹھے تھے۔ تاہم اس بارے ميں ابھی مزيد تفصيلات آنا باقی ہيں۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *