Main Menu

ہجيرہ: گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کا اجلاس، عوامی مسائل کے حل بارے جدوجہد جاری رکھنے کا فيصلہ

Spread the love

اسامہ مقصود کی وفات پر تين روزہ سوگ کا اعلان ، 23 اکتوبر کو ہڑتال کی کال

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے ہجيرہ ميں گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کا اجلاس گزشتہ روز ٹانڈہ گھمیر میں بلایا گیا۔ اجلاس میں گھمیر کے تمام معززین اور سیاسی نمائندگان کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ جن میں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے انچارج میڈیا سیل پونچھ ڈویژن شفاعت فیضی، اقراء ماڈل کالج کے پرنسپل حافظ ساجد، سابق صدر بار ایسوسیشن ہجیرہ ایڈووکیٹ اعجاز احمد خان، ٹھیکیدار یوسف اور سماجی شخصیت سید صدیق شاہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کے ساتھ جدوجہد میں شانا بشانہ کھڑے رہنے کی یقین دھانی کرائی۔

گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کے ترجمان کی جانب سے سوشل ميڈيا پر جاری تفصيلات کے مطابق اجلاس سے شفاعت فیضی، پرنسپل حافظ ساجد، ایڈووکیٹ اعجاز احمد خان، ٹھیکیدار یوسف ، سید صدیق شاہ کے علاؤہ گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کے ترجمان اور این ایس ایف کے مرکزی ڈپٹی چیرمین مالیاتی بورڈ ارسلان شانی، ممبر مرکزی کمیٹی اور چیرمین سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ یاسر ارشاد، ممبر رابطہ کمیٹی اور وٹس ایپ گروپ ایڈمن ظفر اقبال، ممبر رابطہ کمیٹی شاہد لطیف، گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کے فائنانس سیکرٹری اور آئ ایس کے رہنما یاسر رزاق، ممبر رابطہ کمیٹی اور جے کے ایل ایف کے رہنما وحید عزیز، این ایس ایف کے سینئر رہنما مجید بسمل صاحب اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررين نے کہا کہ گھمیر میں اتنے زیادہ مسائل ہیں کہ گنے نہیں جا سکتے۔ لیکن ہمارے مسائل پر کہیں بات نہیں ہوتی۔ اس بار ہمارے پاس گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کا پلیٹ فارم موجود ہے جس پر ہم تمام مسائل کی فیصلہ کن جدوجہد کر سکتے ہیں۔ ہم اپنے مسائل کے حل تک ناقابلِ مصالحت جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ہجيرہ: گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ کے زير اہتمام اجلاس ميں شریک شرکاء

کل کا اجلاس آج ہونے والی ہڑتال کے حوالے سے رکھا گیا تھا۔
انتہائی افسوس کے ساتھ ہمارے گھمیر ریولوشنری یوتھ موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ممبر اسامہ مقصود کی اچانک موٹر سائیکل حادثے میں ڈیتھ ہونے کی وجہ سے ہڑتال کو موخر کردیا دیا گیا ہے۔ شروع دن سے آج تک وہ گھمیر کے مسائل کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر جدوجہد کرتے رہے ہم ان کے ادھورے مشن کو پوری ایمانداری کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

مرکزی کمیٹی اور دیگر ممبران کی مشاورت سے تین دن کے سوگ کے بعد 23 اکتوبر بروز جمعہ کو ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔






Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *