Main Menu

سکردو : مسافر کوسٹر پہاڑی تودہ گرنے سے حادثے کا شکار، 14 افراد جاں بحق، ايف ڈبليو او کيخلاف مقدمہ درج کرنيکا مطالبہ

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام گلگت بلتستان کے علاقے سکردو ميں نجی ٹریول کمپنی سما ٹریول کی مسافر کوچ روندو تنگوس پڑی کے مقام پر پہاڑی تودا گرنے سے حادثے کے شکار ہوگئ جس میں 18 سے زائد مسافر سوار تھے ۔ سوار مسافروں میں سے چار افراد کی راستے میں اُترنے کی اطلاعات تھيں جبکہ مجسٹريٹ آفس سے جاری تفصيلات کے مطابق اس حادثے ميں 14 افراد جاں بحق ہو گۓ ہيں۔

جاں بحق ہونيوالوں ميں 105 انجينئر بٹالين کے تين سپاہی فاروق احمد، سونو خان، ارشد اور آصف خان جبکہ دوسرے افراد ميں عبدالباقی ولد مير دل خان ، لياقت ولد غلام محمد ، حوا بشير زوجہ محمد بشير، ذايان بشير ولد محمد بشير، ولی اللہ ولد عبداللہ، عبداللہ ولد پير دادا، کريم داد ولد ثابت خان، ڈاکٹر رضا خان ولد يار محمد، حبيب اللہ ولد محمد اور ذاکر حسين ولد محمد کے نام شامل ہيں۔

تحرير نيوز کی ويب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق کوسٹر راولپنڈی سے سکردو آرہی تھی ۔ حادثہ رات کے تین بجے پیش آیا اور حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں امداد کیلئے روانہ ہوچکی تھيں۔

سکردو میں عوامی حلقوں کی جانب سے الزام لگایا جارہا ہے کہ سکردو روڈ کی تعمیرات کا کام جاری ہے لیکن روڈ بنانے والی کمپنی ایف ڈبلیو او کی جانب سے اس قسم کے حادثے کی روک تھام کیلئے کسی قسم کی سیفٹی کے انتظامات نہیں اور نہ ہی خطرناک موڑ پر کسی قسم نوٹس بورڈ لگایا ہوا ہے اس وجہ سکردو روڈ پر حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ کیونکہ بلاسٹنگ کی وجہ سے کئی مقامات پر پہاڑ اپنی جگہ سے ہل جاتے ہيں لیکن ایف ڈبلیو او مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

حادثے کے نتیجے ميں ہونيوالی تباہی کے مناظر

سکردو میں سماء ٹریویل کے دفتر کے باہر کوچ میں سوار مسافروں کے اہل خانہ کا بھی کہنا تھا کہ اس حادثے کا اصل ذمہ دار ایف ڈبلیو او ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونا چاہیے۔






Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *