Main Menu

باغ : جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کا ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے 200 محنت کش خاندانوں ميں راشن کی تقسيم

Spread the love

بہترين نظم و ضبط پہ ايدھی ٹرسٹ کے نمائندوں کی جانب سے خراجِ تحسين

باغ، نمائندہ پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ نے ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے 200 محنت کش خاندانوں تک راشن پہنچایا۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی ضلع باغ کی جانب سے جاری بيان ميں

ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کراچی کامریڈ ناصر منصور اور ایدھی ویلفیر ٹرسٹ کا شکريہ ادا کرتے ہوۓ کہا گيا کہ ہم سب کے مشکور ہيں اور جن محنت کشوں نے اس پوری سرگرمی کے دوران انتہائی نظم وضبط کا مظاہرہ کیا ان کے بھی مشکور ہیں۔

بيان ميں کہا گيا کہ دوران سرگرمی سامان وصول کرتے ہوۓ کسی بھی محنت کش کی تصویر بنانے پر پابندی تھی۔

ایدھی فاونڈیشن کے نمائندوں کے مطابق پورے پاکستان میں ریلیف سرگرمیوں کے دوران ایسا نظم وضبط نہیں دیکھا جتنا باغ کے محنت کشوں میں دیکھا ہے۔

جاری بيان کے مطابق جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ نے سب کا شکریہ ادا کيا ہے۔

باغ: جموں کشمير پيپلز نیشنل پارٹی کے کارکنان ايدھی ويلفيئر ٹرسٹ کے تعاون سے محنت کشوں ميں راشن تقسيم کر رہے ہيں۔





Related News

توہین مذہب یا سیاسی و سماجی مخاصمت اظہر مشتاق

Spread the love پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں گذشتہ دہائی میں توہینRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *