Main Menu

باغ: نیپ اور این ایس ایف کے زیرِ اہتمام وطن دوست و ترقی پسند تنظیموں کا مشترکہ اجلاس،احتجاجی ریلی کا انعقاد

Spread the love

احتجاجی پروگرامات کا شيڈيول جاری، 08 اکتوبر کو ریڑھ اور نعمانپورہ جبکہ 09 اکتوبر کو ڈھلی کے مقام پراحتجاجی مظاہرے کیے جاہیں گے

پاکستانی مقبوضہ علاقوں میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں ،بے بنیاد مقدمات و سزاوں سے پاکستان کے توسیع پسندانہ عزائم آشکار ہوتے ہیں

باغ، روزنامہ پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں جموں کشمیر نیپ اور این ایس ایف کے زیرِ اہتمام تمام وطن دوست اور ترقی پسند تنظیموں کا مشترکہ اجلاس اور اجلاس احتجاجی ریلی اور پروگرام ا انعقاد کيا گيا۔ پروگرام ميں گرفتار سیاسی کارکنوں اور قیادت کی رہائی کی احتجاجی تحریک میں تمام تنظیموں کی طرف سے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کروائ گئ۔

مشرکہ اجلاس اور احتجاج سے خطاب کرتے ہوۓ رہنماؤں نے کہا کہ گلگت بلتستان مسلہ ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہے۔ منقسم و متنازعہ ریاست جموں کشمیر کی کسی بھی اکائی کو صوبہ بنانے کا اختیار قابض ممالک کو حاصل نہیں ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ریاست جموں کشمیر کی تمام قومیتوں کاسوال ریاست کی وحدت کی بحالی اور قابضین کے انخلا کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔پاکستان صوبے کا چورن بیچنے کے بجاۓ اپنے زیرِ قبضہ علاقوں سے افواج اور سویلین کا انخلا کرۓ۔قیادت کی رہائی کا مطالبہ نہیں کریں گے قیادت سلاخوں کے پیچھے سے راہنمائی کرۓ ہم منزل کے حصول تک جدوجہد کرنے کی طاقت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر گلگت بلتستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں اور بے بنیاد مقدمات و سزاوں سے قابض کے توسیع پسندانہ عزائم آشکار ہوتے ہیں۔

نیپ این ایس ایف کے پر امن کارکنوں پر ریاستی تشدد اور بربریت قابض اور اس کی کٹھ پتلی ریاست کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔خطہ کی محکوم و مظلوم اقوام کا پالا غیر فطری اور بے اصول انسانیت سے عاری دشمن سے پڑا ہے، محکوم و مظلوم اقوام دن بدن فتح کی سمت بڑھ رہی ہیں۔

تمام محکوم اقوام کا آپسی جڑت اور ایکتا سے دشمن کے اعصاب پر سوار ہونے کا وقت آن پہنچا ہے،مشترکہ دشمن کے خلاف مشترکہ جدوجہد سے دشمن پر کاری ضرب لگاہيں گے۔

باغ: نيپ اور اين ايس کے زير اہتمام پروگرام اور احتجاج کے مناظر

سیاسی اسیران کی ضمانتیں نہیں کروایں گے غیر مشروط رہا نہ کیا گیا تو ریاست گیر احتجاج منظم کریں گے۔احتجاجی تحریک کے پروگرامات کا شیڈیول جاری کر دیا گیا،مورخہ 08 اکتوبر کو ریڑھ اور نعمانپورہ جبکہ مورخہ 09 اکتوبر کو ڈھلی کے مقام پراحتجاج کیے جاہیں گے۔

انجمن تاجران ،سول سوسائٹی ،وکلا صحافیوں ،اساتذہ سے گلگت بلتستان کوصوبہ بنانےکی سازش کےخلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی گئ۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *