Main Menu

لاہور: پنجاب بار کونسل کا لاءگیٹ میں 40 فیصد پر لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ ، نوٹیفیکیشن جاری

Spread the love

ایچ ای سی کی غلطیوں کی سزا سٹوڈنٹس کو نہیں دی جا سکتی، لاہور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن سماعت کے لئیے منظور

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستان کے شہر لاہور ميں 13 ستمبر 2020 کو منعقد ہونے والے ایچ ای سی کے لاءگیٹ ٹیسٹ میں مبینہ غلطیوں کے خلاف ینگ وکالاء نے 6 اکتوبر 2020 کو احتجاجی مظاہرے کی کال دے رکھی تھی جس میں بڑی تعداد میں وکالاء نے شرکت کی۔ سٹوڈنٹڈس کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث ایچ ای سی لاگیٹ ٹیسٹ وقت پر کروانے میں ناکام رہی اور جس کا خمیازہ سٹوڈنٹس کو بھگتنا پڑہا۔ چھ دن کے مختصر نوٹس پر ایچ ای سی نے تین سال کے طویل نصاب پر مشتمل لاکیٹ کے ٹیسٹ کا علان کر دیا تھا۔ 100 سوالات پر مشتمل کوسچن بک اور آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ ہونے والی آنسرز بک کے مطابق ایچ ای سی نے کل 28 غلطیوں کے ساتھ پورے تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ جوابی کاربن کاپی پر موجود ایمیل ایڈریسز پر بھی کسی سٹوڈنٹ کی دادرسی نہیں کی گئی ہے۔ ایچ ای سی نے ہزاروں سٹوڈنٹس کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ کمپنسیٹری مارکس کے حصول تک ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔ سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ ہم عدالت عالیہ اور پنجاب بار کونسل کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری آواز سنی۔

لاہور: پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری نوٹيفکيشن کی کاپی





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *