Main Menu

Thursday, October 8th, 2020

 

آزادی پسندوں پہ تشدد و گرفتاريوں کيخلاف عوام ميں غم و غصہ ، غير مشروط رہائ کيليے آزادکشمير بھر ميں مظاہرے

رياستی تقسيم نامنظور، حکومت بے اختيار و کٹھ پُتلی، قابض قوتوں کی ايماء پر گھناؤنا کھيل کھيلا جا رہا ہے تشدد و گرفتاريوں سے عوامی آواز دبانا ناممکن، اسيرانِ کوہالہ کو رہا نہ کيا گيا تو رياست گير تحريک چلانے کا عنديہ، اسيرانِ ہُنزہ رہائ کميٹی کے احتجاجی دھرنے سے اظہارِ يکجہتی روزنامہ پونچھ ٹائمز رپورٹ پاکستانی زير انتظام جموں کشمیر کے علاقے آزادکشمیر بھر ميں آزادی پسندوں پہ تشدد اور گرفتاريوں کے معاملے پر عوام ميں شديد غم و غصہ پايا جا رہا ہے۔ آزادی پسندوں پہ تشدد کیRead More


توہم پرست سماج؛ تحرير: فرخ سہیل گوئندی

قوموں کی پستی کا ثبوت صرف معاشی اور اقتصادی بربادی ہی نہیںہوتے، بلکہ کسی قوم اور سماج کی پستی یا زوال کا اندازہ وہاں پر بسنے والے افراد کے سماجی رویوں، افکار، نظریات اور ذہنی رجحانات سے لگایا جا تا ہے۔ جب قومیں ناکام ہو جائیں،تو وہ فرسٹریشن کا شکار ہو کرتشدد پسند ہو جاتی ہیں اور سماج مذہبی فرقوں، ذاتوں، نسلوں اور مختلف سطحی شناختوں میں تقسیم ہو جاتا ہے اور اس دوران نہ صرف ایک دوسرے کے خلاف فتویٰ گری کا رجحان زور پکڑ جاتا ہے، بلکہ اپنےRead More


پلندری: آزادی پسندوں کا اسيرانِ کوہالہ کی فی الفور اور غير مشروط رہائ کيلۓ احتجاجی مظاہرہ

گلگت بلتستان رياست کی اہم اکائ ، کسی صورت پاکستانی صوبہ نہيں بننے دينگے،نيازی حکومت گرفتاريوں سے تحريک دبانے کی خام خيالی ميں نہ رہے پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع پلندری میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ، ایس ایل ایف، اور این ایس ایف کے زیر اہتمام اسیران جے کے نیپ و این ایس ایف کی رہائی کے سلسلے میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کيا گيا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسیران کی رہائی کے نعرے درجRead More


نواز ناجی گلگت بلتستان کے عظيم قاہد، جدوجہد و ثابت قدمی کو سلام پيش کرتا ہوں، شبير مايار

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک گلگت بلتستان کے معروف قوم و حق پرست رہنما ، گلگت بلتستان بچاؤ تحريک کی روحِ رواں اور حلقہ کھرمنگ سے اميدوارِ اسمبلی کامريڈ شبير مايار نے نواز خان ناجی کے اسيرانِ ہُنزہ رہائ کميٹی کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے ميں شرکت پر اظہار خيال کرتے ہوۓ کہا ہے کہ نواز خان ناجی آج گلگت بلتستان کے عظيم قائد ہيں۔ سوشل ميڈيا پر جاری بيان ميں شبیر مايار کا کہنا تھا کہ ميں سرخ سلام پیش کرتا ہوں اس ماں کو جس نے نواز خانRead More


جبر و تشدد کمزور نہيں مضبوط بناتا ہے؛ تحرير: عباس کاشر

جبروتشدد، گرفتاریاں اور جیلیں کسی طور پر بھی ہمارے عزائم کو کمزور اور ہماری منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے سن لو نیازی مودی کھٹ جوڑ اور جی ایچ کیو کے سامراجی دلالو انقلاب و آزادی کے راستے کا انتخاب سوچ سمجھ کر ناقابل مصالحت جدوجہد کی بنیاد پر کیاہے کل بھی اور آج اس کال کوٹھیری سے بھی ہمارا یہی پیغام ہے ریاست کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں ریاست جموں کشمیر کی تمام منقسم اکائیاں ایک وحدت ہیں جنھیں الگ کرنا اس خطہ اراضی پر بسنےRead More


آزادی پسند کارکنوں کی رہائی بارے احتجاجی تحریک کی غیر مشروط حمایت، ہُنزہ دھرنے سے يکجہتی کرتے ہيں، جے کے پی اين پی باغ

مظفرآباد حکومت معائدہ کراچی توڑنے کا اعلان کرے ، گلگت بلتستان کے عوام کو با اختیار سیٹ اپ دیا جاۓ اور نام نہاد آزادکشمير کيساتھ زمينی راستے کھولے جائيں، اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کرنے کا مطالبہ باغ ، پونچھ ٹائمز جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ضلع باغ کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر کامريڈ عُمر حيات کی صدارت ميں ہوا۔ اجلاس ميں برانچ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری بيان ميں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی جموں کشمیر نیپ اور اینRead More


یہی دیپ جلیں گے تو روشنی ہو گی ؛ محمّد پرویز اعوان

پونچھ ٹائمز ٭- محترم انور صاحب سنگولہ ہیمہ ناڑی ٭-شجاع مشتاق بن بہک ٭- عابد عارف دبن سنگولہ تقسیم ریاست جموں کشمیر کی مبینہ سازش کے خلاف احتجاج کرتے ہوے گرفتار ہوے ہیں ۔ انور صاحب جے کے نیپ سنگولہ کے متحرک رہنما ہیں عابد عارف جے کے این ایس ایف کراچی برانچ کا متحرک رہنما ہے۔ شجاع مشتاق نے بھی کراچی میں ہی جے کے این ایس ایف جوائن کی تھی بعد ازاں کراچی برانچ کی کابینہ کا حصہ بھی بنا۔ انقلابی جدو جہد میں کارکنوں کی قید وRead More


ہو سکے تو مجھے معاف کرنا ؛ شاعرہ: روفی

کیسے بھلادوں وہ بے رحم گھڑیاں جہنوں نے مجھ سے تو چھینا بھائی کتنی بے بس تھی میں یہ کیسے بتاوں تو پکارتا رہا اور میں کچھ نہ کر پائی ہو سکے تو مجھے معاف کرنا اے میرے پیارے بھائی تیری وہ چیخ و پکار آہ وبکا ابھی تک میں نہ بھلا پائی ہو سکے تو مجھے معاف کرنا اک قیامت آکر گزر گئی اور وقت تھا کہ بنا رہا خاموش تماشائی صبح اٹھے ساتھ اور نکلے تھے سکول پر واپس گھر کو میں تنہا آئی کیا تو بے وفاRead More


باغ: نیپ اور این ایس ایف کے زیرِ اہتمام وطن دوست و ترقی پسند تنظیموں کا مشترکہ اجلاس،احتجاجی ریلی کا انعقاد

احتجاجی پروگرامات کا شيڈيول جاری، 08 اکتوبر کو ریڑھ اور نعمانپورہ جبکہ 09 اکتوبر کو ڈھلی کے مقام پراحتجاجی مظاہرے کیے جاہیں گے پاکستانی مقبوضہ علاقوں میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں ،بے بنیاد مقدمات و سزاوں سے پاکستان کے توسیع پسندانہ عزائم آشکار ہوتے ہیں باغ، روزنامہ پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں جموں کشمیر نیپ اور این ایس ایف کے زیرِ اہتمام تمام وطن دوست اور ترقی پسند تنظیموں کا مشترکہ اجلاس اور اجلاس احتجاجی ریلی اور پروگرام ا انعقاد کيا گيا۔ پروگرام ميںRead More